رسائی کے لنکس

قندوز واقعے پر صدر اوباما کا معذرت کا اظہار


فائل
فائل

وائٹ ہاؤس ترجمان، جوش ارنیسٹ نے بتایا ہے کہ صدر اوباما نے طبی گروپ کی صدر، جون لیو کو فون کرکے واقعے پر ’معذرت اور ہلاک شدگان کے لیے تعزیت کا اظہار کیا‘

امریکی صدر براک اوباما نے گذشتہ ہفتے افغانستان کے شہر قندوز میں واقع ایک بین الاقوامی امدادی طبی اسپتال پر امریکی بمباری کے نتیجے میں 22 افراد کی ہلاکت پر، ’ڈاکٹرز وداؤٹ بارڈرز‘ سے معذرت کی ہے۔

وائٹ ہاؤس ترجمان، جوش ارنیسٹ نے بتایا ہے کہ صدر اوباما نے طبی گروپ کی صدر، جون لیو کو فون کرکے واقعے پر ’معذرت اور ہلاک شدگان کے لیے تعزیت کا اظہار کیا‘۔

ارنیسٹ کے الفاظ میں، ’اس معاملے میں غلطی سرزد ہوئی ہے، اور یہ ایسا واقع ہے جسے امریکہ تسلیم کرتا ہے‘۔

اُنھوں نے کہا کہ ’صدر اس معاملے کی تہ تک جانے کے خواہاں ہیں، تاکہ یہ پتا چلے کہ اصل میں کیا ہوا‘۔

ترجمان نے کہا کہ صدر اوباما نے افغان صدر اشرف غنی کو ٹیلی فون کیا اور ہفتے کو بم حملے میں ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا؛ اور اس شمالی افغان شہر پر کنٹرول کے حصول کی لڑائی میں طالبان باغیوں سے جھڑپوں کے دوران بہادری دکھانے پر افغان افواج کو سراہا۔

ڈاکٹرز وداؤٹ بارڈرز نے، جو فرانسیسی زبان کے مخفف ’ایم ایس ایف‘ کے نام سے معروف ہے، بدھ کے روز ’جنیوا کنوینشنز‘ کے تحت واقعے کی غیرجانبدارانہ تفتیش کا مطالبہ کیا۔

XS
SM
MD
LG