رسائی کے لنکس

logo-print

ٹیکساس: فضائی اڈے کے احاطے میں فائرنگ کا واقعہ، دو ہلاک


بیکسر کاؤنٹی پولیس کے ترجمان، جیمس کیتھ کے الفاظ میں ’’اس وقت یہ قتل یا خودکش حملے کی صورت حال معلوم نہیں ہوتی‘‘

ٹیکساس کے حکام کا کہنا ہے کہ سان اینٹونیو میں فضائی افواج کے اڈے میں جمعے کے روز ہونے والے شوٹنگ کے واقع میں دو افراد ہلاک ہوئے۔

بیکسر کاؤنٹی پولیس کے ترجمان، جیمس کیتھ کے الفاظ میں ’’اس وقت یہ قتل یا خودکش حملے کی صورت حال معلوم نہیں ہوتی‘‘۔

’ایئر فورس ٹائمس‘ کے مطابق، ایک ایئرمین نے سان اینٹونیو لیک لینڈ میں واقع 331 کے 9 تربیتی اسکواڈران کے مشترکہ اڈے کے کمانڈنگ افسر پر گولیاں چلائیں۔ یہ آزاد اخباری ذریعہ ہے، جس نے پینٹاگان کے اندر کے ذرائع کا حوالہ دیا ہے۔

فوری طور پر کسی شخص کی شناخت نہیں ہو پائی۔

اطلاع ملنے پر، بیکسر کاؤنٹی محکمہٴ پولیس اور سان انٹونیو پولیس موقع پر پہنچے۔ یہ جمعے کو 9 بجے صبح سے کچھ ہی لمحے قبل کا مقامی وقت تھا، جب فضائی اڈے پر شوٹنگ کا یہ واقعہ ہوا۔

کیتھ نے کہا کہ فوجی اڈے کی عمارت کے ایک کمرے سے دو لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ تاہم، پولیس کے معاونین اور قانون کے نفاذ کے دیگر اداروں کے اہل کاروں نے عمارت اور قریبی تنصیبات کی تلاش کا کام جاری رکھا ہے۔

جمعے کی صبح اڈے کو دوبارہ کھول دیا گیا۔

XS
SM
MD
LG