رسائی کے لنکس

نیٹو لیبیا کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ بڑھائے: فرانس اور برطانیہ


نیٹو لیبیا کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ بڑھائے: فرانس اور برطانیہ
نیٹو لیبیا کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ بڑھائے: فرانس اور برطانیہ

فرانس اور برطانیہ نے نیٹو کے اپنے اتحادیوں سے کہاہے کہ لیبیا کے عام شہریوں کی جانیں بچانے کے لیے مزید اقدامات کریں۔ فائز بندی کا ایک معاہدہ ٹوٹنے کے بعد قدافی کی وفادار فوج اور باغی فورسز میں دوبارہ لڑائی شروع ہوگئی ہے۔

نیٹو لیبیا میں اقوام متحدہ کی عائد کردہ نو فلائی زون کی پابندی پر عمل درآمد کروانے کے لیے فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ لیکن فرانس کے وزیر خارجہ ایلن جوپے نے منگل کے روز ایک فرانسیسی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اتحادی ممالک کو صدر معمر قذافی کی بھاری ہتھیاروں سے مسلح فوج کو نقصان پہنچانے کے لیے مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔

فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ منگل کے روز یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کانفرنس اور اس ہفتے کے اختتام پر نیٹو کے وزراء کی ملاقات میں اس معاملے پر اپنے خدشات کا اظہار کریں گے۔

برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے اتحادی ممالک پر زور دیا ہے کہ برطانیہ کی پیروی کرتے ہوئے لیبیا کے خلاف کارروائیوں کے لیے اپنے فوجی طیاروں کی تعداد میں اضافہ کریں۔

نوفلائی زون کے قیام کامقصد لیبیا کے شہروں کو قذافی کی فوجوں کے حملوں سے بچانا ہے۔

XS
SM
MD
LG