رسائی کے لنکس

صدر قذافی کے بیٹے کی طرف سے اصلاحات کی تجویز


صدر قذافی کے بیٹے کی طرف سے اصلاحات کی تجویز
صدر قذافی کے بیٹے کی طرف سے اصلاحات کی تجویز

لیبیا کے صدر معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام نے ملک میں جاری مظاہروں کے بعد پہلی مرتبہ سرکاری ٹیلی ویژن پر خطاب میں احتجاج کا سلسلہ بند ہونے کی صورت میں سیاسی اصلاحات کی پیشکش کی ہے۔ 38 سالہ سیف الاسلام نے متنبہ کیا ہے کہ اگر مظاہرے جاری رہے تو لیبیا میں خانہ جنگی بھی شروع ہو سکتی ہے۔

ملک میں جاری احتجاج کے بعد سے معمر قذافی نے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ سیف الاسلام قذافی فاؤنڈیشن کے سربراہ ہیں اور حکومت میں اُنھیں یہ ہی سرکاری عہدہ حاصل ہے۔

لندن اسکول آف اکنامکس سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والے سیف الاسلام روانی سے انگریزی بولتے ہیں اور مغرب کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے ہونے والے مباحثوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG