رسائی کے لنکس

عرب حکومتیں اصلاحات کی ضرورت کو تسلیم کریں: امریکہ


سوزن رائس
سوزن رائس

کئی ملکوں میں حالات کو جوں کہ توں جاری رکھنا ناممکن ہے،جہاں شہریوں کو بے انتہا بے روزگاری اور سیاسی آزادی کے فقدان کا سامنا ہے: سوزن رائس

مشرقِ وسطیٰ کے طول و ارض میں احتجاجوں کی لہر کے حوالے سے امریکہ نے عرب حکومتوں پر زور دیا ہے کہ اِس کی مزاحمت کرنے کی بجائےوہ اصلاح کی ضرورت کو تسلیم کریں۔

امریکی ٹیلی ویژن چینل این بی سی کے ’میٹ دِی پریس‘ پرگرام کو انٹرویو میں اقوامِ متحدہ میں امریکہ کی سفیر سوزن رائس نے کہا کہ تبدیلی اور اصلاح کی امنگ ازخود ختم نہیں ہوگی ، اِس کا احترام کیا جانا ضروری ہے۔

اُنھوں نے خصوصی طور پر لیبیا میں تشدد کے واقعات کو بند کرنے پر زور دیا جہاں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور خیال ہے کہ حکومت مخالف مظاہروں کے دوران سکیورٹی فورسز نے 170سے زائد افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

رائس نے کہا کہ کئی ملکوں میں حالات کو جوں کا توں جاری رکھنا ناممکن ہے،جہاں شہریوں کو بے انتہا بے روزگاری اور سیاسی آزادی کے فقدان کا سامنا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ بنیادی طور پر ایسی صورتِ حال عدم استحکام کا باعث بنتی ہے۔ اُنھوں نے بحرین کی مثال دی جو خلیج کی ریاست میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کا میزبان ہے۔

XS
SM
MD
LG