رسائی کے لنکس

logo-print

پاکستان اور بھارت کی افواج کے درمیان پھر فائرنگ کا تبادلہ، ایک ہلاک


وادی لیپہ (فائل)

پاکستان اور بھارت کی افواج کے درمیان متنازعہ کشمیر میں جنگ بندی لائن پر ایک بار پھر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

حکام کے مطابق، پاکستانی کشمیر کی وادی لیپہ میں بدھ کی شام دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کی زد میں آکر وادی لیپہ کے گاؤں بجل دھار کا پاکستانی کشمیر کا ایک 18 سالہ نوجوان ہارون شیخ ہلاک ہو گیا۔

سرحدی ضلع ہٹیاں بالا جہلم ویلی کے حکام کے مطابق، شام گئے تک گولہ باری کا سلسلہ جاری تھا۔

منگل کے روز بھی دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان وادی نیلم میں گولہ باری کا تبادلہ ہوا تھا۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG