رسائی کے لنکس

لندن میں دوسری جنگ عظیم کے بم دریافت


واضح رہے کہ جنگ عظیم دوئم کے موقع پر تباہ ہونے والے ایک طیارے کا ملبہ بھی گزشتہ سال جون میں کینیڈا میں ملا تھا۔

دوسری جنگ عظیم کے دو طاقتور بم لندن میں دریافت ہوئے ہیں ،جسے شمالی لندن کے ایک پارک میں دھماکا کر کے ناکارہ بنا دیا گیا۔

لندن کے مقامی اخبار کے مطابق مشرقی لندن میں ہیکنی کے علاقے میں'کلی سولڈ پارک' کے نزدیک دوسری جنگ عظیم میں استعمال ہونے والے 70 برس پرانے طاقتور بم دریافت ہوئے جو کسی وجہ سے پھٹ نہیں سکے تھے۔

ہیکنی کونسل کا کہنا ہے کہ بموں کودھماکا کر کے ناکارہ بنا دیا گیا ہےجس کی بعد میں ویڈیو فوٹیج بھی جاری کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دھماکا خیز مواد کے ماہرین کو اس وقت بلایا گیا جب اتوار کو ہیکنی کے ایک رہائشی کوکھدائی کرتے ہوئے زمین کے اندر سے ایک آلہ ملا تھا۔ تاہم دوسری جنگ عظیم کےان پھٹے بموں کو بعد میں نزدیکی کلی سولڈ پارک میں منتقل کیا گیا اور دوپہر ساڑھے تین بجے محفوظ طریقے سے دھماکا کر کے ضائع کر دیا گیا۔

دھماکے سے قبل دھماکے کی شدت کو کم رکھنے کے لیے بموں کو سیلاب پر قابو پانے والی مٹی اور مواد کے ساتھ پوری طرح سے ڈھانپ دیا گیا تاکہ نوکیلے چھرے دور تک نا اڑیں۔

واضح رہے کہ جنگ عظیم دوئم کے موقع پر تباہ ہونے والے ایک طیارے کا ملبہ بھی گزشتہ سال جون میں کینیڈا میں ملا تھا۔ دو انجنوں پر مشتمل بمبار طیارہ 1942 میں وینکور سے سڈنی کے لیے روانہ ہوا تھا جس کے بعد لاپتا ہو گیا۔ اس طیارے میں عملے کے چار ارکان سوار تھے جن میں برطانوی افواج ایک کا ہوا باز بھی شامل تھا۔ طیارے کا ملبہ ایک پہاڑی سے ملا تھا اور اس طرح ستر سال پرانے گمشدہ طیارے کا معمہ حل ہو گیا تھا۔

دوسری جنگ عظیم ایک عالمی جنگ تھی جو 1939 سے 1945 تک جاری رہی۔ اس کا آغاز جرمنی کے پولینڈ پر حملے سے ہوا تھا جس کے بعد برطانیہ نے جرمنی کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔ اس جنگ میں 61 ملکوں نے حصہ لیا جن کی مجموعی آبادی دنیا کی آبادی کا 80 فیصد تھی۔ جنگ سے 40 ملکوں کی سرزمین متاثر ہوئی اور لگ بھگ 5 کروڑ لوگ ہلاک ہوئے تھے۔

24 اگست 1940 میں نازیوں نے مشرقی لندن میں تیل کے ڈپو کو نشانہ بنایا جس کا مقصد فائٹر کمان پر حملہ کرنا تھا لیکن ہدف کو نشانہ بنانے کے بجائے طیاروں نے گھروں پر حملہ کیا۔

8 مئی 1945 کو جرمنی کے دارالحکومت برلن پر سوویت افواج کا مکمل قبضہ ہو جانے کے بعد نازی جرمن نے تکنیکی اعتبار سے ہتھیار ڈال دیے تھے۔ مسولینی کو اطالوی عوام نے پھانسی پر چڑھا دیا جبکہ ہٹلر نے خود کشی کر لی اور 7 مئی کو جرمن نے ہتھیار ڈال دیے۔ اس سے تاریخ میں جرمن سمیت محوری طاقتوں کی شکست اور سوویت یونین اتحادیوں کی فتح ہوئی۔

برطانیہ کی معیشت اس جنگ سے کمزور پڑ گئی اور دوسری جنگ عظیم کے بعد عالمی منظر نامے پر دو بڑی طاقتیں روس اور امریکہ نمودار ہوئیں۔

XS
SM
MD
LG