رسائی کے لنکس

logo-print

سنگاپور ایئرلائنز نے دنیا کی سب سے طویل مسافر بردار پرواز شروع کر دی


سنگاپور ایئرلائنز کی نارتھ کیرولائنا کے لیے شروع کی جانے والی پرواز کی بزنس کلاس میں ایئر ہوسٹیس کھڑی ہیں۔ مارچ 2018

دنیا کی سب سے طویل دورانیے کی فلائٹ جمعرات کے روز سنگاپور کے چانگی ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی جو 19 گھنٹوں کی مسلسل پرواز کے بعد جمعے کے روز نیویارک کے لبرٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ رہی ہے۔

اس دوران سنگاپور ایئر لائنز کا طیارہ ایئر بس اے 350 تقریباً ساڑھے 15 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ کرے گا۔

دنیا کی سب سے طویل دورانیے کی پرواز کے لیے سنگاپور ایئر لائنز 900 یوایل آر قسم کا طیارہ استعمال کر رہی ہے۔ دو انجن کے اس طیارے کی خصوصیت ایندھن کی بچت اور طویل پرواز کی صلاحیت ہے۔

اس سے قبل سن 2013 میں بھی سنگاپور ایئر لائنز نے اسی روٹ پر نان اسٹاپ پرواز شروع کی تھی لیکن تیل کی اونچی قیمتوں اور زیادہ ایندھن استعمال کرنے والے چار انجنوں کے جہاز کی وجہ سے وہ تجربہ کامیاب نہیں رہا اور پروازیں بند کرنا پڑیں۔

طویل مسلسل پرواز پر جانے والے طیارے میں کوئی اکانومی کلاس نہیں ہے۔ اس کی بجائے 67 بزنس کلاس اور 94 اکانومی پلس کی نشستیں رکھی گئی ہیں تاکہ مسافر طویل دورانیے کا سفر آرام اور سہولت کے ساتھ طے کر سکیں۔

طویل پروازوں کے لیے منتخب کیے جانے والے طیارے میں مسافروں کے آرام، صحت اور سہولت کا خصوصي خیال رکھا گیا ہے، جس میں مصفا ہوا، نمی کا تناسب، کیبن کے اندر ہوا کا دباؤ اور مسافروں کی سہولت کے مطابق روشنی کی فراہمی شامل ہے۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG