رسائی کے لنکس

ماہرہ خان کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا


ماہرہ خان (فائل فوٹو)
ماہرہ خان (فائل فوٹو)

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے بعد اداکارہ نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

ماہرہ خان نے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے کی۔

ماہرہ نے بتایا کہ اُن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، لہذٰا وہ اُن افراد سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہتی ہیں جو گزشتہ ایک ہفتے سے اُن سے ملتے رہے ہیں۔

ماہرہ خان نے کہا کہ یہ ایک مشکل وقت ہے لیکن بہت جلد سب ٹھیک ہو جائے گا۔

ماہرہ نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ماسک ضرور پہنیں اور اس وبا سے بچاؤ کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے رہیں۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان سے قبل بھی پاکستان میں شوبز سے وابستہ کئی فن کار کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جن میں بہروز سبزواری، روبینہ اشرف، ندا یاسر، ابرار الحق، واسیع چوہدری، جواد احمد سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

پاکستان میں کرونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت آ رہی ہے اور اتوار کو ملک میں کرونا کے مزید 3396 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد چار لاکھ 38 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔

پاکستان میں کرونا وبا کے باعث اب تک آٹھ ہزار 796 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG