رسائی کے لنکس

میری لینڈ: ہائی اسکول میں فائرنگ سے ایک ہلاک، دو زخمی


سینٹ میری کاؤنٹی کے پولیس سربراہ، ٹموتھی کیمرون نے کہا ہے کہ مسلح شخص اور زخمی ہونے والوں کا تعلق گریٹ ملز ہائی اسکول سے ہے، جو واشنگٹن ڈی سی کے شمال میں تقریباً 100 کلومیٹر دور واقع ہ

امریکہ کی مشرقی ریاست، میری لینڈ کے ایک ہائی اسکول میں منگل کے روز ایک مسلح شخص نے گولیاں چلائیں جس میں دو طالب علم زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ حملہ آور ہلاک ہوگیا ہے۔

سینٹ میری کاؤنٹی کے پولیس سربراہ، ٹموتھی کیمرون نے کہا ہے کہ مسلح شخص اور زخمی ہونے والوں کا تعلق گریٹ ملز ہائی اسکول سے ہے، جو واشنگٹن ڈی سی کے شمال میں تقریباً 100 کلومیٹر دور واقع ہے۔

کیمرون نے بتایا کہ قانون کا نفاذ کرنے والے اہل کار فوری طور پر جائے واردات پر پہنچ چکے ہیں۔

شیرف نے کہا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہو پایا آیا مسلح شخص کیسے ہلاک ہوا۔

تاہم، اُنھوں نے بتایا کہ کسی نے اُن پر گولی چلائی، جب کہ حملہ آور نے اسکول کے ’رسورس افسر‘ کو نشانہ بنایا تھا۔

حکام نے طالب علموں یا حملہ آور کے نام نہیں بتائے، ناہی شوٹنگ کے محرکات کی تفصیل بتائی ہے۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG