رسائی کے لنکس

میلبورن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو 247 رنز سے شکست


آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میلبورن میں کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ آسٹریلیا نے 247 رنز سے جیت لیا۔ نیوزی لینڈ کی کمزور حکمت عملی کے سبب کھیل کا اختتام چوتھے روز ہی ہوگیا۔

میچ جیتنے کے ساتھ ہی آسٹریلیا کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔

آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 467 اور دوسری بار اننگز ڈیکلئیر کرتے وقت 168 رنز بنائے تھے جس کے بعد اس کا مجموعی اسکور 635 رنز ہوگیا تھا۔

جواب میں نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 148 اور دوسری اننگز میں 240 رنز بنائے جس کے بعد اس کا مجموعی اسکور 388 ہوگیا تھا میچ جیتنے کے لیے اسے 635 رنز درکار تھے تاہم نیوزی لینڈ کی ٹیم چوتھے دن 240 رنز پرہی ڈھیر ہوگئی اور یوں آسٹریلیا 247 رنز سے یہ میچ جیت گیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے صرف بلینڈیل دوسری اننگز میں سب سے زیادہ 121 رنز کرسکے لیکن ان کی سنچری بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔

ٹیم کے باقی کھلاڑی دونوں اننگز میں بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے حتیٰ کہ سب سے بڑا اسکور 50 رنز تھا جو لیتھم نے بنایا۔ باقی کھلاڑی خاطر خواہ اسکور نہ کرسکے۔

دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کے چھ کھلاڑی ڈبل فگر اسکور کرنے میں بھی بری طرح ناکام رہے جب کہ ٹرینٹ بولٹ زخمی ہونے کے سبب بیٹنگ نہیں کرسکے۔

دوسری اننگز کا آغاز لیتھم اور بلینڈیل نے کیا لیکن لیتھم 8 رنز پر ہی بلینڈیل کا ساتھ چھوڑ گئے جب کہ بلینڈیل 121 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

ولیم سن کوئی اسکور نہ کرسکے جب کہ ٹریلر بھی صرف 2 رنز اسکور کرسکے۔

نیکلولس نے 33 اور واٹلنگ نے 22، گرینڈہوم نے 9، سینٹنر نے 27 رنز بنائے جب کہ ساؤتھی 2 اور واگنر 6 رنز بناسکے۔ واگنر ناٹ آؤٹ رہے۔

فتح میں آسٹریلیا کے بالرز نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ لیون نے چار، پیٹینن نے 3 اور مارنس لیبسچگنے نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

XS
SM
MD
LG