رسائی کے لنکس

مائلی سائرس نے ایم ٹی وی ویڈیو ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا


جب کیمروں کا رخ مائلی کی طرف ہوا تو انہیں باقاعدہ روتے ہوئے دیکھا گیا۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق مائلی کے نمائندے کا کہنا تھا کہ مائلی نے جیسی کو اسٹیج پر پیش کرنے کا فیصلہ مارلن برانڈو سے متاثر ہو کر کیا

کراچی .... دھماکادار پرفارمنسز۔ لیکن انتہائی متنازع ملبوسات کے حوالے سے میڈیا ہیڈلائنز میں ’ان‘ رہنے والی پاپ اسٹار مائلی سائرس نے ایم ٹی وی ویڈیو ایوارڈز کی تقریب میں بھی ایسا کچھ کر دکھایا کہ دنیا نہ صرف حیران ہوگئی بلکہ سب ہی نے مائلی پر داد و تحسین کی بارش کر دی۔

آپ کو یقیناً تجسس ہو رہا ہوگا کہ آخر مائلی نے ایسا کیا کیا؟ تو جناب ایم ٹی وی ویڈیو ایوارڈز میں ان کا نام ان کی ویڈیو ’رے کنگ بال‘ کے لئے سال کی بہترین ویڈیو کا ایوارڈ دینے کے لئے پکارا گیا تو اسٹیج پر جانے کے بجائے سائرس اپنی سیٹ پر بیٹھی رہیں اور ایک لمبے بالوں والے 22 سالہ شخص نے ان کا ایوارڈ وصول کیا۔ جو اصل میں ایک بے گھر شخص تھا۔

اس شخص جس کا نام جیسی تھا، اس نے بے گھر افراد کے لئے مائلی سائرس کی جانب سے مدد کی کوششوں کوسراہتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ مائلی کا ساتھ دینے کے لئے ان کے فیس بک پیج کا زیادہ زیادہ سے وزٹ کریں۔۔۔ جیسی کے اس انکشاف پر کہ مائلی بے گھر لوگوں کے لئے کام کر رہی ہیں کیلی فورنیا کا ’دی فورم‘ تھیٹر تالیوں سے گونج اٹھا اور حاضرین نے مائلی کے جذبے کو بھرپور انداز میں سراہا۔

جیسی کی تقریرکے بعد جب کیمروں کا رخ مائلی کی طرف ہوا تو انہیں باقاعدہ روتے ہوئے دیکھا گیا۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق، مائلی کے نمائندے کا کہنا تھا کہ مائلی نے جیسی کو اسٹیج پر پیش کرنے کا فیصلہ مارلن برانڈو سے متاثر ہو کر کیا جنھوں نے 1973ء میں قدیم امریکی شہریوں سے امتیازی سلوک کے خلاف بطور احتجاج ’دی گاڈ فادر‘ پر ملنے والا بہترین اداکار کا ایوارڈ ایک خاتون سے وصول کروایا تھا۔

نمائندے نے مزید بتایا کہ سائرس لاس اینجلس میں بے گھر افراد کے لئے کام کرنے والی تنظیم مائے فرینڈز پلیس کے ساتھ وابستہ ہیں تاکہ بے گھرافراد کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈز اکھٹے کئے جا سکیں۔

سال2014میں مسلسل دوسرے سال سائرس بہترین ویڈیو کا ایم ٹی وی ایوارڈز جیتنے میں کامیاب رہیں۔ دیگر ایوارڈ ونرز میں بہترین فیمل ویڈیو کا ایوارڈ ڈارک ہارس پر کیٹی پیری، بہترین میل ویڈیو کا اعزاز سنگ پر ایڈ شیرن، بہترین پوپ ویڈیو کا ایوارڈ پرابلم پر آریانا گرینڈی کو اور بہترین ہپ ہوپ ویڈیو کا ایوارڈ ڈریکی کو ہولڈ آن پر دیا گیا۔

XS
SM
MD
LG