رسائی کے لنکس

جرمن خاتون کے گھر سے بڑا چینی کیکڑا برآمد


فائل فوٹو
فائل فوٹو

جرمنی کے جنوبی علاقے فریبرگ کی رہائشی خاتون اس وقت حیران رہ گئیں جب گھر کی صفائی کرتے ہوئے انہوں نے عمومی جسامت سے کہیں بڑا دس انچ کا چینی کیکڑا کھلے دروازے کے ذریعے گھر میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا۔

امریکی خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ انہیں جمعرات کو سوئٹزرلینڈ کی سرحد کے قریب واقع ٹاؤن سے ایک خاتون نے کال کرکے گھر میں آئے بن بلائے مہمان کو نکالنے کا کہا۔

پولیس کے مطابق خاتون نے پولیس پہنچنے سے پہلے ہی چینی کیکڑے کو کوڑے کی ٹوکری کے ذریعے قید کر لیا تھا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر کیکڑے کو پکڑ کر مقامی ویٹرنری کلینک منتقل کردیا۔

خاتون کے گھر میں بن بلائے مہمان کے طور پر گھسنے والے اس کیکڑے کا تعلق ایشیائی ملکوں سے ہے۔ تاہم یہ کیکڑا اب جرمنی کے دریاؤں میں بھی پایا جاتا ہے۔

فریبرگ کے علاقے میں قائم خاتون کا گھر بھی جرمن دریا رائین کے قریب واقع ہے۔ تاہم اس نسل کا کیکڑا اس سے پہلے اس علاقے میں نہیں دیکھا گیا۔

مذکورہ کیکڑا ‘چینی مِٹن کیکڑا’ کہلاتا ہے اور اسے خطرناک تصور نہیں کیا جاتا۔

XS
SM
MD
LG