رسائی کے لنکس

صدر مرسی اور ہلری کلنٹن ملاقات: امریکہ مصر تعلقات بہتر بنانے پر زور


امریکی وزیر خاررجہ ہلری کلنٹن اور مصر کے صدر محمد مرسی
امریکی وزیر خاررجہ ہلری کلنٹن اور مصر کے صدر محمد مرسی

مسٹر مرسی اور وزیر خارجہ کلنٹن کے درمیان ملاقات پیر کی شام کوہوئی جس میں انہوں نے مصر کی معاشی صورت حال اور جزیرہ نما سینائی کو انتہا پسندوں سے درپیش خطرے کو اپنی بات چیت کا موضوع بنایا۔

امریکی وزیر خاررجہ ہلری کلنٹن اور مصر کے صدر محمد مرسی کے درمیان پیرکو نیویارک میں مذاکرات ہوئے ہیں ، اور عہدے داروں کا کہناہے کہ اس بات چیت میں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مسٹر مرسی اور وزیر خارجہ کلنٹن کے درمیان ملاقات پیر کی شام کوہوئی جس میں انہوں نے مصر کی معاشی صورت حال اور جزیرہ نما سینائی کو انتہاپسندوں سے درپیش خطرے کو اپنی بات چیت کا موضوع بنایا۔

ایسوسی ایٹڈپریس کی رپورٹ میں ایک امریکی عہدے دارکے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس ملاقات میں مصر میں واقع امریکی سفارتی تنصیبات کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

دونوں راہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات امریکہ میں بننے والی ایک اسلام دشمن فلم کے خلاف مظاہرین کی برہمی کے اظہار کے دو ہفتوں کے بعد ہوئی۔

قاہرہ میں ہونے والے اس احتجاج کے دوران مظاہرین امریکی سفارت خانے کی دیواروں پر چڑھ گئے، اور انہوں نے امریکی جھنڈے کو پھاڑ کر وہاں اسلامی بینر لگادیا۔

صدر براک اوباما نےاس مظاہرے کے بعد کہا تھا کہ امریکہ مصر کو اپنا اتحادی سمجھتا ہے اور نہ ہی دشمن تصور کرتا ہے۔

ایک امریکی عہدے دار نے پیر کو کہاتھا کہ دونوں ممالک اب کشیدگی کی اس صورت حال سے آگے نکل چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG