رسائی کے لنکس

ایم کیو ایم کی چار روزہ علامتی بھوک ہڑتال شروع


پارٹی اعلان کے مطابق، ہڑتال 22 فروری تک جاری ہے گی۔ اس دوران پارٹی رہنما اور کارکن ہر روز صبح 11 بجے سے رات 12 بجے تک بھوک ہڑتال کریں گے

ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کی میڈیا پر تصاویر اور تقاریر پر پابندی کے خلاف پارٹی رہنماوٴں اور کارکنوں کی جانب سے چار روزہ علامتی بھوک ہڑتال جمعہ سے شروع ہوگئی۔

پارٹی اعلان کے مطابق، ہڑتال 22 فروری تک جاری ہے گی۔ اس دوران، پارٹی رہنما اور کارکن ہر روز صبح 11 بجے سے رات 12 بجے تک بھوک ہڑتال کریں گے۔

پہلے روز سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل، امین الحق اور رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کیف الوریٰ، رابطہ کمیٹی کے اراکین زرین مجید، ارشد حسن، سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کے انچارج فرقان طیب، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، منتخب بلدیاتی یو سی چیئرمین، وائس چیئرمین اور بلدیاتی نمائندوں اور درجنوں کارکنان نے ہڑتال کی۔

اس دوران پارٹی سربراہ الطاف حسین نے بھوک ہڑتالی کیمپ کے شرکا سے ٹیلیفونک خطاب بھی کیا، جبکہ ڈاکٹر فاروق نے بھی شرکا سے براہ راست گفتگو کی۔ انہوں نے پابندی کو آئین کی خلاف ورزی قرار دیا۔

XS
SM
MD
LG