رسائی کے لنکس

رافیل نڈال کی پروفیشنل ٹینس میں ایک ہزار فتوحات


اسپین کے ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کی پروفیشنل ٹینس میں ایک ہزار فتوحات مکمل ہوگئی ہیں۔

انہوں نے پیرس ماسٹرز میں ہم وطن کھلاڑی فیلسیانو لوپیز کو ہرا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے 'رائٹرز 'کے مطابق پیرس ماسٹرز میں نڈال کی جیت کا اسکور چار چھ، سات چھ اور چھ چار رہا۔

نڈال جنہیں پہلے راؤنڈ میں لوپیز سے سخت مقابلہ درپیش تھا وہ جلد ہی مخالف کھلاڑی کے مقابلے میں سنبھل گئے اور ڈٹ کر لوپیز کا مقابلہ کیا۔

فیلسیانو لوپیز
فیلسیانو لوپیز

مقابلے کے بعد نڈال کا کہنا تھا کہ مقابلہ بہت سخت تھا اور کھیل کا آغاز اُن کے لیے اچھا نہیں تھا۔ اُن کے بقول میچ کے آغاز پر کھلاڑی پر کچھ دباؤ ہوتا ہے۔

رافیل نڈال ایک ہزار پروفیشنل میچز جیتنے والے دنیا کے چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ان سے قبل جمی کونرز، راجر فیڈرر اور ایوان لنڈل بالترتیب 1274، 1242 اور 1068 فتوحات حاصل کرچکے ہیں۔

نڈال کا کہنا تھا کہ 1000 مقابلے جیتنے کا منفی پہلو یہ ہے کہ آپ عمر کا بہت سا حصہ اس ریکارڈ کو حاصل کرنے میں گزار چکے ہوتے ہیں اور لمبے عرصے تک کھیلنا پڑتا ہے۔ تاہم اُن کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ "میرے کریئر کی سمت درست تھی۔"

اُن کا کہنا تھا کہ یہ سنگِ میل حاصل کرنا اُن کے لیے باعثِ فخر ہے، تاہم انجریز کی وجہ سے بہت سی مشکلات کا بھی سامنا رہا۔ یہ بڑی بات ہے کہ آپ 34 سال کی عمر میں بھی کھیل رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG