رسائی کے لنکس

پاکستانی کامیڈی شو میں کام کرکے خوشی ہوگی: سدھو


’پاکستان میں کام کرنے کے حوالے سے میں بہت پرجوش ہوں۔ پاکستان کا دورہ کئے بہت عرصہ ہوگیا جہاں وسیم اکرم، سلیم ملک، وقار یونس اور جاوید شیخ میرے اچھے دوست ہیں۔‘

کراچی: کرکٹ کے میدانوں میں بلند و بالا چھکے لگانے اور کامیڈی شوز میں اپنے چھت اڑا دینے والے قہقہوں اور بے تکے، لیکن دلچسپ اردو اور پنجابی شعروں سے مزہ پیدا کرنے والے نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں کامیڈی شوز کرنے کے لئے تیارہیں۔۔ پاکستانی آرٹسٹوں کا کامیڈی معیارقابل تعریف ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر اور کامیڈی شوز کے مقبول عام جج نوجوت سدھو نے کہا کہ ’بھارت میں اسٹیج کامیڈی کوپاپولرکرنے میں پاکستانی آرٹسٹوں نے بنیادی کردارادا کیا۔بھارتی کامیڈینز عمر شریف کے اسٹیج شوز دیکھ کر آج بھی انجوائے کرتے ہیں۔‘

سدھوکا کہنا تھا کہ، ’علی حسن، عرفان ملک، شکیل صدیقی اور دوسرے کامیڈینز کا بھارت میں کھلی بانہوں سے’سواگت‘ کیا گیا اور ان کی پرفارمنس کو بھرپور داد ملی۔ اگر مجھے بھی کسی اچھے پاکستانی کامیڈی شومیں کام کی آفر ملی تو میں ضرورقبول کروں گا۔پاکستانی ٹی وی کامیڈی شو میں کام کرکے خوشی ہوگی۔۔‘

پاکستانی اخبار ’ایکسپریس‘ سے گفتگو کرتے ہوئے سدھو کا یہ بھی کہنا تھاکہ ’پاکستان میں کام کرنے کے حوالے سے میں بہت پرجوش ہوں۔ پاکستان کا دورہ کئے بہت عرصہ ہوگیا جہاں وسیم اکرم، سلیم ملک، وقار یونس اورجاوید شیخ میرے اچھے دوست ہیں۔‘

نوجوت سدھو ۔۔ان دنوں مشہورکامیڈی ٹی وی شو ’کامیڈی نائٹس ود کپل شرما‘ کا حصہ ہیں۔

XS
SM
MD
LG