رسائی کے لنکس

نیپالی پارلیمان وزیراعظم کے انتخاب میں پھر ناکام


نیپالی پارلیمان وزیراعظم کے انتخاب میں پھر ناکام
نیپالی پارلیمان وزیراعظم کے انتخاب میں پھر ناکام

نیپال کی پارلیمنٹ نئے وزیر اعظم کے انتخاب میں چودھویں مرتبہ بھی ناکام ہو گئی اور ملک میں گذشتہ چار مہینوں سے حکومت غیر فعال ہے ۔

ملک میں وزیر اعظم کے انتخابات کا عمل بے اثر رہا کیوں کہ کوئی بھی اُمیدوار درکار واضح اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔
نیپالی کانگرس پارٹی کے اُمیدوار Ram Chandra Poudel وہ واحداُمیدوار ہیں جنہیں 601 اراکین کی پارلیمنٹ میں 96 ووٹ ملے ہیں ، جو مطلوبہ تعداد سے کہیں کم ہیں۔

وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے پندرھویں مرتبہ ووٹ آئندہ پیر کو ڈالے جائیں گے۔

گذشتہ جون میں ماوٴ نواز باغیوں کے دباؤ کے بعد وزیراعظم مادھو کمار نے استعفیٰ د ے دیا جس کے بعد سے ملک میں سیاسی نظام معلق ہے۔ نیپال کی سیاسی جماعتیں تاحال کسی سمجھوتے پر نہیں پہنچ سکی ہیں کہ مخلوط حکومت کی قیادت کون کرے گا اور اس کی وجہ سے ملک کا آئین تشکیل دینے کے عمل میں بھی تاخیر ہو رہی ہے۔

ملک میں کئی دہائیوں تک بغاوت کے بعد 2006 ء میں ایک امن معاہدے کے تحت سابق ماوٴ باغیوں کو حکومت میں شامل ہونے کی اجازت دی گئی تھی۔ اب ان کو پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل ہے لیکن وہ تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

XS
SM
MD
LG