رسائی کے لنکس

سلیوان، جے شنکر ملاقات؛ علاقائی سلامتی، افغان امن کو فروغ دینے پر بات چیت


معاون امریکی وزیر خارجہ، جان جے سلیوان، جو اِن دنوں نئی دہلی کے دورے پر ہیں، جمعے کے روز بھارتی وزیر برائے بیرونی امور، سبرامنیم جے شنکر سے ملاقات کی۔

ایک اخباری بیان میں، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان، مورگن آرٹیگس نے بتایا ہے کہ سلیوان اور جے شنکر نے مختلف جہتی امور پر گفتگو کی، جن میں علاقائی سلامتی، افغانستان میں امن کو فروغ دینے اور امریکہ بھارت تجارت اور سرمایہ کاری تعلقات کو وسیع کرنے کے معاملات شامل ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں اعلیٰ سفارت کاروں نے آزاد اور قابل رسائی کی نوعیت کے ’انڈو پیسیفک‘ خطے کے دونوں ملکوں کے یکساں نصب العین ؛اور دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات، جن میں یکساں سوچ کے مالک دیگر ساجھے دار بھی شامل ہوں۔

جان سلیوان 14 اگست کو نئی دہلی پہنچے۔ بھارتی حکام سے ملاقاتوں کے دوران وسیع جہتی امریکہ بھارت اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید بڑھانے پر گفتگو کی۔

مورگن آرٹیگس کے مطابق، باہمی ملاقاتوں میں، امریکہ اور بھارت کی جانب سے جمہوری اقدار، معاشی نشو نما اور قانون کی حکمرانی سے متعلق یکساں سوچ کو فروغ دینے پر بات چیت ہوئی۔

بعدازاں، جان سلیوان نے ’بھارت امریکہ فورم‘ سے بھی خطاب کیا۔

اس سے قبل، امریکی معاون وزیر خارجہ نے 12 اور 13 اگست کو بھوٹان کا دورہ کیا۔

تھمفو میں، جان سلیوان نے بھوٹان کی حکومت اور عوام کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے اور وسیع کرنے پر اعلیٰ اہلکاروں سے بات چیت کی۔

XS
SM
MD
LG