رسائی کے لنکس

بھارتی یوم آزادی پر پومپیو کا تہنیتی پیغام، ’دونوں ملکوں کے مابین وسیع جہتی تعاون جاری ہے‘


فائل
فائل

بھارتی یوم آزادی کے موقع پر امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے واشنگٹن کی جانب سے بھارتی عوام کو نیک تمناؤں کا پیغام بھیجا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ 72 برس قبل جب امریکہ نے بھارت کی آزادی کی حمایت کی تھی امریکہ اور بھارت کے درمیان قریبی دوستی کے تعلقات رہے ہیں۔

اخباری بیان میں انھوں نے کہا کہ ’’ہمارے مشترکہ جمہوری اقدار، عوام کے عوام سے ٹھوس مراسم اور معاشی افزائش کے عزم کی بنا پر ہمارے تعلقات مضبوط تر ہوئے‘‘۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’’گذشتہ دو عشروں کے دوران ہماری دوستی اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں تبدیل ہوئی؛ اور اب ہم اہم وسیع جہتی شعبہ جات میں تعاون کرتے ہیں، جن میں دفاع اور انسداد دہشت گردی، جہاز رانی کی آزادی اور جدید ترین سائنس اور خلا میں تعاون شامل ہے‘‘۔

انھوں نے کہا کہ ’’جیسا کہ میں نے اپنے حالیہ دورہ بھارت کے دوران کہا تھا کہ امریکہ اور بھارت عظیم جمہوریتیں، عالمی طاقتیں اور اچھے دوست ہیں‘‘۔

میری خواہش ہے کہ بھارتی عوام اپنا یوم آزادی شادمانی سے منائیں۔

XS
SM
MD
LG