رسائی کے لنکس

بھارتی اپوزیشن کا وفد صدر ٹرمپ سے نہیں ملے گا


صدر ٹرمپ 24 فروری سے بھارت کا دو روزہ دورہ کر رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ 24 فروری سے بھارت کا دو روزہ دورہ کر رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو بھارت پہنچیں گے تو ان کی وزیراعظم نریندر مودی اور دوسرے حکام سے ملاقاتیں ہوں گی۔ لیکن یہ پہلا موقع ہو گا کہ کوئی امریکی صدر اپنے دورہ بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے وفد سے ملاقات نہیں کرے گا۔

صدر ٹرمپ 24 اور 25 فروری کو بھارت میں ہوں گے اور ان کے 36 گھنٹوں کے دورے کے لیے کئی پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ماضی میں امریکی صدور ہمیشہ بھارتی اپوزیشن کے وفد سے ملاقات کرتے رہے ہیں۔ لیکن اس بار ایسا کوئی اہتمام نہیں کیا گیا۔

بھارتی صدر اپنے ہم منصب کے اعزاز ایک عشائیہ دیں گے جس میں اپوزیشن لیڈرز کی شرکت بھی متوقع ہے۔ کانگریس کے ترجمان آنند شرما نے تصدیق کی کہ علیحدہ سرکاری ملاقات نہیں ہو گی۔

سابق صدر براک اوباما جب بھارت کے دورے پر آئے تھے تو ان سے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ اور کانگریس لیڈر سونیا گاندھی بھی نے ملاقات کی تھی۔

XS
SM
MD
LG