رسائی کے لنکس

تخفیفِ اسلحہ : بات چیت کے لیے امریکی ایلچی شمالی کوریا میں


شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو ختم کرانے کے مقصد سے امریکہ مستقبلِ قریب میں امریکہ چھ فریقی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے: امریکی سفارت کار

شمالی کوریا کے لیے امریکی سفارت کار نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو ختم کرانے کے مقصد سے امریکہ مستقبلِ قریب میں امریکہ چھ فریقی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔
سٹیفن بوزورتھ نے یہ وعدہ جمعرات کو سول میں کیا، جو علاقےکے دورے میں اُن کا دوسرا مرحلہ ہے۔ دورے کا مقصد تخفیفِ اسلحہ کے اُن مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنا ہے، جنہیں گذشتہ برس شمالی کوریا نے ترک کردیا تھا۔ مذاکرات کے دوسرے فریقوں میں جنوبی کوریا، چین، جاپان اور روس شامل ہیں۔

جوہری معاملات پر مذاکرات کے لیے جنوبی کوریا کے منائندے وِی سونگ لاک نے سول میں بوزورتھ سے ملاقات کی، اور کہا کہ مذاکرات شروع کرنے کے لیے ضروری ہے کہ تمام فریق مل کر کام کریں۔

بوزورتھ نے اپنے دورے کا آغاز چین سےکیا، جہاں اُنھوں نے چینی عہدے داروں کے ساتھ اِس معاملے پر بات چیت کی۔

امریکی ایلچی نے کہا کہ وہ خاص طور پر چین کی شمالی کوریا کے عہدے داروں کے ساتھ ہونے والی حالیہ ملاقاتوں کےبارے میں جاننا چاہتے تھے۔

جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو ختم کرانے کے اقدامات میں مزید تیزی لانے کے لیے بوزورتھ سول سے ٹوکیو جائیں گے۔

چھ ملکی مذاکرات کا مقصد شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں کا پروگرام ترک کرنے کے بدلے میں معاشی امداد قبول کرنے پرآمادہ کرنا ہے۔ شمالی کوریا پچھلے سال اُس وقت بات چیت سے الگ ہوگیا تھا جب اُس کی طرف سے جوہری اور دور مار میزائل کے تجربوں کی پاداش میں اقوامِ متحدہ نے شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں عائد کی تھیں۔

XS
SM
MD
LG