رسائی کے لنکس

آسکر ایوارڈز 2018 کی نامزدگیوں کا اعلان


آسکر ایوارڈز کے لئے جو فلم سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کرنے میں کامیاب رہی وہ ہے ’دی شیپ آف داواٹر‘ جسے 13 مختلف کیٹگریز میں نامز د کیا گیا ہے۔

دنیا کے سب سے بڑے فلمی اعزاز آسکرزکی تقریب میں بس اب کچھ وقت ہی رہ گیا ہے اور ’ایوارڈ نائٹ‘ کی طرف ’پیش قدمی‘ کے طور پر ایوارڈ کے حصول کی جنگ کن فلموں کے درمیان ہو گی، ان کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

چار مارچ کو لاس اینجلس میں منعقد ہونے والے آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان خصوصی تقریب میں کیا گیا جس میں گال گادوٹ، پریانکا چوپڑا، مشیل رودریگوز اور ریبل ولسن نے شرکت کی۔

آسکر ایوارڈز کی آفیشل ویب سائٹ اور دیگر امریکی میڈیا کے مطابق 90 ویں آسکر ایوارڈز کے لئے جو فلم سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کرنے میں کامیاب رہی وہ ہے ’دی شیپ آف داواٹر‘جسے 13 مختلف کیٹگریز میں نامز د کیا گیا ہے۔

بہترین فلم کا آسکر جیتنے کے لئے ’کال می بائے یور نیم‘،’ ڈارکسٹ آور‘،’ ڈنکرک‘،’ گیٹ آؤٹ‘،’ لیڈی برڈ‘،’ فینٹم تھریڈ‘،’ دی پوسٹ‘، ’دی شیپ آف واٹر‘، ’تھری بلبورڈز آؤٹ سائڈ ایبنگ میزوری‘ کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

بہترین ہدایت کارکی آسکر ٹرافی کے لئے کرسٹوفر نولان (ڈنکرک)، جارڈن پیلی (گیٹ آؤٹ)، گریٹا گروگ (لیڈی برڈ)، پال تھومس اینڈرسن (فینٹم تھریڈ)، گیولرمو ڈیل ٹورو (شیپ آف واٹر) میدان میں ہیں۔

ٹیموتھی شالامیٹ (کال می بائے یور نیم)، ڈینیئل ڈے لیوس (فینٹم تھریڈ)، ڈینیئل کلویا (گیٹ آؤٹ)، گیری اولڈمین (ڈارکسٹ ہار)، ڈینزیل واشنگٹن (رومن جے اسرائیل) بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کرنے کے لئے ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔

بہترین اداکارہ کے آسکر کے لئے سیلی ہاکنز (دی شیپ آف واٹر)، فرانسز میکڈورمنڈ (تھری بلبورڈ آؤٹ سائڈ ایبنگ میزوری)، مارگوٹ روبی (آئی ٹونیا)، ساورس رونن (لیڈی برڈ)، میرل اسٹریپ (دی پوسٹ) کے درمیان مقابلہ ہے۔

بہترین معاون اداکارہ کی کیٹگری کے لئے میری جے بلائگ (مڈباؤنڈ)، ایلیسن جینی (آئی ٹونیا)۔ لوری میٹکاف (لیڈی برڈ)، لیسلی مینوائل (فینٹم تھریڈ)، اوکاویا سپینسر (دی شیپ آف واٹر)نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

معاون اداکارکے لئے ویلم ڈیفو (دی فلوریڈا پروجیکٹ)، ووڈی ہیرلسن (تھری بلبورڈ آؤٹ سائڈ ایبنگ مسوری)، رچرڈ جینکنز (دی شیپ آف واٹر)، کرسٹوفر پلمر (آل دی منی ان دی ورلڈ)، سیم راکویل (تھری بلبورڈ آؤٹ سائڈ ایبنگ میزوری) کو نامزد کیا گیا۔

اوریجنل اسکرین پلے کے لئے دی بگ سک، گیٹ آؤٹ، لیڈی برڈ، دی شیپ آف واٹر، تھری بلبورڈ آؤٹ سائڈ ایبنگ میزوری اور اینی میٹڈ فیچر فلم کی کیٹگری میں دی باس بے بی، دی بریڈ ونر، کوکو، فرڈیننڈ، لونگ ونسینٹ نامزدگی کی گئیں۔

غیر ملکی زبان کی فلم کیٹگری میں جو نامزدگیاں ہوئیں وہ یہ ہیں اے فینٹاسٹک وومن (چلی)، دی انسلٹ (لبنان)، لولیس (روس)، باڈی اینڈ سول (ہنگری)، دی اسکوئر (سویڈن)۔

ڈاکیومنٹری فیچر فلم کے لئے ایبیکس، فیسز/پلیسز، ایکارو، لاسٹ مین ان الیپو، اسٹرانگ آئی لینڈکو آسکر ایوارڈز کی دوڑ میں شامل کیا گیا۔

اوریجنل اسکور کا ایوارڈ پانے کے لئے ڈنکرک، فینٹم تھریڈ،اسٹار وارز دی لاسٹ جیڈی اور تھری بلبورڈز آؤٹ سائیڈ ایبنگ میزوری کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

بہترین گانا کا آسکرایوارڈ جیتنے کے لئے مڈباؤنڈ کے گانے مائٹی ریور،کال می بائے یورنیم کے مسٹری آف لو ،مارشل کے گانے اسٹینڈ اپ فورسم تھنگ اورگریٹیسٹ شومین کا دس ازمی قسمت آزمائیں گے۔

XS
SM
MD
LG