رسائی کے لنکس

شمالی کوریا: ''مخاصمانہ حرکات'' کا الزام، امریکی شہری گرفتار


بیجنگ میں شمالی کوریا کا سفارت خانہ
بیجنگ میں شمالی کوریا کا سفارت خانہ

امریکہ نے ابھی تک اس رپورٹ پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا، جس کی تصدیق کی صورت میں کِم ہاک سونگ چوتھے امریکی شہری ہوں گے جنھیں شمالی کوریا نے اپنی تحویل میں لیا ہے

شمالی کوریا نے ''مخاصمانہ حرکات'' کا الزام لگا کر ایک اور امریکی شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری تحویل میں کام کرنے والے خبر رساں ادارے، 'کے سی این اے' نے کہا ہے کہ کِم ہاک سونگ کو ہفتے کے روز حراست میں لیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وہ 'پیونگ یونگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی' میں کام کر چکے ہیں۔

امریکہ نے ابھی تک اس رپورٹ پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا، جس کی تصدیق کی صورت میں کِم ہاک سونگ چوتھے امریکی شہری ہوں گے جنھیں شمالی کوریا نے اپنی تحویل میں لیا ہے۔

گذشتہ ماہ، شمالی کوریا نے کِم سونگ ڈُک کو گرفتار کیا تھا۔ پچاس برس کے، ڈُک یونیورسٹی کے اکائونٹنگ کے پروفیسر ہیں۔

یونیوسٹی سے وابستہ اسکول کے چانسلر کے مطابق، کِم ڈُک ایک ماہ تک 'پیونگ یونگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی' میں اکائونٹنگ کا مضمون پڑھاتے رہے ہیں۔

ماضی میں شمالی کوریا نے امریکی شہریوں کو گرفتار کرکے اُنھیں امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں سودے بازی کے لیے استعمال کیا ہے۔

گذشتہ سال، یہ بات تسلیم کرنے پر کہ اُنھوں نے پروپیگنڈا کا 'بینر' چرانے کی کوشش کی تھی، یونیورسٹی آف ورجینیا کے ایک طالب علم، اوٹو واربئر کو 15 سال سخت قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

XS
SM
MD
LG