رسائی کے لنکس

دتہ خیل: شدت پسندوں کی فائرنگ، چھ سکیورٹی اہلکار ہلاک


فائل
فائل

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں چھ سکیورٹی اہلکار ہلاک جب کہ 10 شدت پسند مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق، ایک بار پھر شدت پسندوں نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقہ سیر ڈوگ میں سکیورٹی فورسز پر حملہ کرتے ہوئے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔

حملے کے نتیجے میں کیپٹن جنید، صوبیدار خورشید، نائب صوبیدار ارشد، حوالدار عامر ولی اور دو دیگر جوان ہلاک ہوئے۔

جوابی کارروائی فائرنگ کرتے ہوئے، سکیورٹی فورسز نے 10 مبینہ شدت پسندوں کو ہلاک کیا، جو تفصیل کے مطابق، ''ایک کمپائونڈ میں چھپے ہوئے تھے''۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، ''سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔''

ادھر، ہلاک ہونے والے اہلکاروں کو تدفین کیلئے آبائی علاقوں کو روانہ کیا گیا ہے۔

آپریشن 'ضرب عضب' کے بعد، شمالی وزیرستان میں ایک بار پھر 'ٹارگٹ کلنگ' اور بارودی مواد کے دھماکوں میں تیزی آئی ہے۔

دور افتادہ محل وقوع کے باعث، فوری طور پر دیگر ذرائع سے تفصیل دستیاب نہیں۔

XS
SM
MD
LG