رسائی کے لنکس

ایئرپورٹس پر سکریننگ کے مسائل سے آگاہ ہوں: صدر اوباما


ایئرپورٹس پر سکریننگ کے مسائل سے آگاہ ہوں: صدر اوباما
ایئرپورٹس پر سکریننگ کے مسائل سے آگاہ ہوں: صدر اوباما

صدر نے کہاکہ بہت زیادہ سیکیورٹی سکرننگ کے سلسلے میں امریکی طیاروں کے مسافروں کی پریشانیاں سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی روک تھام کے خلاف سیکیورٹی اقدامات نے لوگوں کے لیے بڑے پیمانے پر مسائل پیدا کیے ہیں

صدر اوباما نے کہاہے کہ انہوں نے امریکی سیکیورٹی کے عہدےداروں سے دریافت کیا ہے کہ آیا کہ فضائی سفر پر جانے والے مسافروں کی جامہ تلاشی یا جسم کی سکیننگ کے علاوہ جانچ پڑتال کا کوئی ایسا طریقہ ممکن ہے جس سے انہیں کم پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔

انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹ سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن(ٹی ایس اے) اور انسداد دہشت گردی کے ماہرین نے انہیں بتایا تھا کہ پچھلے سال کرسمس کے موقع پر ناکام بم دھماکے جیسے خطرات سے نمٹنے کے لیے اب انہی طریقوں کو مؤثر سمجھا جاتا ہے۔

صدر اوباما پرتگال میں ایک نیوز کانفرنس میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔

صدر نے کہاکہ بہت زیادہ سیکیورٹی سکرننگ کے سلسلے میں امریکی طیاروں کے مسافروں کی پریشانیاں سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی روک تھام کے خلاف سیکیورٹی اقدامات نے لوگوں کے لیے بڑے پیمانے پر مسائل پیدا کیے ہیں، تاہم انہوں نے یہ تسلیم کیا کہ انہیں ذاتی طورپر ہوائی اڈوں پر سکریننگ کے ان مراحل سے گذرنے کا تجربہ نہیں ہوا۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر سیکیورٹی جانچ پڑتال سے مذہی آزادی اور پرائیویسی کے حق سمیت شہری آزادیوں کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

کچھ امریکی ایئر پورٹس مسافروں سے پورے جسم کی سکیننگ کرانے کا تقاضا کرتے ہیں ۔ اس عمل کے دوران مسافر کی حقیقی طورپر ایک ننگی تصویر بنتی ہے جس کا چہرہ قابل شناخت نہیں ہوتا۔ دوسرے کمرے میں موجود ایک ماہر ، مسافر کی شناخت جانے بغیر تصویروں کا جائزہ لیتا ہے۔ اگر مسافر اپنی سکیننگ کرانے سے انکار کردےتو پھر اسے جامہ تلاشی کے عمل سے گذرنا پڑتاہے ۔

ٹی ایس اے کے سربراہ جان پسٹول نے اس ہفتے امریکی سینیٹ کی ایک کمیٹی کے سامنے یہ تصدیق کی تھی کہ فضائی مسافر اپنے مذہی عقائد کی بنیاد پر سکریننگ سے انکار نہیں کرسکتا۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ تحمل سے کام لیں اور سیکیورٹی اقدامات کی حساسیت کا ادراک کریں۔

XS
SM
MD
LG