رسائی کے لنکس

سانتا کلاز کا روپ دھار کر براک اوباما واشنگٹن کے بچوں کے اسپتال پہنچ گئے


سابق امریکی صدر براک اوباما بدھ کے روز فادر کرسمس کا معروف روپ دھار کر واشنگٹن کے ایک اسپتال کا غیر اعلانیہ دورہ کیا جہاں بیمار بچے زیر علاج ہیں۔

سانتا کا ہیٹ پہنے اور تحفے تحائف اٹھائے، اوباما ’چلڈرینز نیشنل ہاسپیٹل‘ کے چھوٹے بچوں کے وارڈ پہنچے جہاں اُنھوں نے بچوں کو تحفے دیے اور اُنھیں گلے لگایا۔

اُنھوں نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک وڈیو شیئر کیا۔ اوباما کو سانتا کلاز کے روپ میں دیکھ کر، اسپتال کے عملے نے اُنھیں جوش و خروش سے خوش آمدید کہا۔

اور پھر سابق صدر نے ’وی وِش یو اے میری کرسمس‘ کا کلاسیکی نغمہ بھی گایا۔ اُنھوں نے قابل قدر کام کی انجام دہی پر عملے کا شکریہ ادا کیا۔

اُنھوں نے عملے سے کہا کہ ’’دو بچیوں کے باپ کی حیثیت سے میں بخوبی سمجھ سکتا ہوں کہ نرسیں، اسٹاف اور ڈاکٹر اور دیگر لوگ کس انہماک کے ساتھ علیل بچوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں، اُن کی باتیں سن رہے ہیں، اور اُنہی کے لیے چوکنہ کھڑے ہیں، اُن سے ہاتھ ملا رہے ہیں۔۔ یہی تو سب سے اہم بات ہے‘‘۔

چوالیسویں صدر اب بھی قوم کے دارالحکومت میں رہائش پذیر ہیں، جہاں گذشتہ برس وہ سانتا بن کر ’بوائز اینڈ گرلز کلب‘ میں مڈل اسکول کے طالب علموں سے ملے تھے۔

XS
SM
MD
LG