رسائی کے لنکس

اولمپک گیمز سے ایک ہفتہ قبل ٹوکیو میں کرونا کیسز میں تیزی سے اضافہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

جاپان میں تئیس جولائی سے شروع ہونے والے اولمپک گیمز سے ایک ہفتہ قبل میزبان شہر ٹوکیو میں کروناوائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اب شہر میں عالمی وبا سے متاثرہ لوگوں کی تعداد 1,300 ہو گئی ہے، جو گزشتہ چھ ماہ کی سب سے بلند سطح ہے۔

عالمی مقابلوں سے پہلے اتنی بڑی تعداد میں کرونا کیسز میں اضافے نے ان خدشات کو جنم دیا ہے کہ اولمپکس کے دوران شہر کے اسپتال کووڈ نائنٹین کے مریضوں سے بھر جائیں گے۔

ایسو سی ایٹڈ پریس کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت شہر میں عالمی وبا کے آغاز کے بعد لگائی جانے والی چوتھی ایمر جنسی نافذ ہے۔

پیر سے نافذ العمل ہونے والی بندشوں کے مطابق ریستورانوں اور بارز کو جلد بند کرنے کا حکم ہے اور ان مقامات پر شراب پیش کرنا اولمپکس کے اختتام تک ممنوع ہے۔

اس سے پہلے اس سال کے آغاز میں یہاں 21 جنوری کو کروناوائرس کے 1,485
کیسز کی تشخیص ہوئی تھی۔

گزشتہ ماہ کے دوران کووڈ نائنٹین کے کیسز میں اچانک اضافہ ہونا شروع ہوا۔ ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ اولمپک مقابلوں کے دوران ہزاروں نئے کیسز سامنے آسکتے ہیں۔

جاپانی منتظمین نے پہلے ہی زہادہ تر مقابلوں کے مقامات پر کھیلوں کے شائقین کو آنے سے منع کر رکھا ہے۔

XS
SM
MD
LG