رسائی کے لنکس

سال 2019 کے آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان


اس سال 91 ویں آسکرز ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب 24 فروری کو لاس اینجلس میں سجے گی جس کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی فلمی دنیا کے سب سے بڑے ’اکیڈمی ایوارڈز‘ سے جڑی خبروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

اس سال 91 ویں آسکرز ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب 24 فروری کو لاس اینجلس میں سجے گی جس کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

امریکہ کی مشہور ویڈیو اسٹریمنگ کمپنی 'نیٹ فلکس' کی فلم 'روما' اور برطانوی فلم 'دی فیورٹ' کو سب سے زیادہ کیٹیگریز میں نامزدگیاں ملی ہیں۔ دونوں فلموں کی نامزدگیوں کی تعداد 10، 10 ہے۔

فلم 'روما' اور 'دی فیورٹ' کے علاوہ جن دیگر فلموں کو بہترین فلم کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے ان میں اے اسٹار از بورن، بلیک پینتھر، گرین بک، بلیک کلینزمین، وائس اور بوہیمین راپسڈی شامل ہیں۔

بہترین اداکار اور اداکارہ؟

سال 2019 میں بہترین اداکار کے ایوارڈز کے لیے جو فنکار نامزد ہوئے ہیں ان میں فلم ’وائس‘ کے کرسچن بیل، ’اے اسٹار از بورن‘ کے بریڈلی کوپر، ’گرین بک‘ کے وگو مورٹینسن، ’بوہیمین راپسڈی‘ کے رامی مالیک اور ’ایٹ ایٹرنیٹیز گیٹ‘ کے ولیم ڈافو شامل ہیں۔

بہترین اداکارہ کے لیے فلم ’دی وائف‘ کی گلین کلوز، ’اے اسٹار از بورن‘ کی لیڈی گاگا، ’دی فیورٹ‘ کی اولیویا کول مین، ’کین یو ایور فورگیو می‘ کی ملیسا مک کارتھی اور ’روما‘ کی یالیٹزا کو نامزد کیا گیا ہے۔

بہترین ڈائریکٹر کے لیے بلیک کلینز مین کے اسپائیک لی، کولڈ وار کے پاوئل پاؤلک اوسکی، دی فیورٹ کے یورگوز لین تھیموز اور روما کے الفونسو کیورن کی نامزدگی ہوئی ہے۔

ان کے علاوہ جن 20 سے زائد کیٹیگریز میں نامزدگیاں ہوئی ہیں ان میں بہترین معاون اداکار، بہترین معاون اداکارہ، اوریجنل اسکرین پلے، اڈاپٹڈ اسکرین پلے، سنیما ٹوگرافی، پروڈکشن ڈیزائن، فلم ایڈیٹنگ، غیر ملکی زبان کی بہترین فلم، ڈاکومینٹری فیچر، اینی میٹیڈیڈ فلم وغیرہ شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG