رسائی کے لنکس

آسکر ایوارڈز کی تقریب،30 سال بعد بغیرمیزبان ہو گی


امریکی نیٹ ورک اے بی سی نے، جو آسکر ایوارڈز کو براہ راست نشرکرنے کے حقوق رکھتا ہے، اس نے انکشاف کیا ہے کہ اس مرتبہ آسکر ایوارڈز کی تقریب بغیر کسی میزبان کے ہو گی جو مسلسل تین گھنٹے جاری رہے گی۔

ہالی وڈ کے مشہور زمانہ آسکر ایوارڈز کو دیکھتے کئی نسلیں جوان ہوئی ہیں۔ہر سال آسکر ایوارڈز کی تقریب سے قبل ہی آسکرز کے لئے چنی گئی فلموں، اداکاروں، اداکاراؤں اورا س سے جڑی چھوٹی سے چھوٹی بات کے چرچے شروع ہو جاتے ہیں۔

رواں سال بھی آسکر ایوارڈز کا میلہ سجنے کو ہے لیکن اس بار آسکر ایوارڈز طویل عرصے بعد کچھ مختلف ہوں گے۔

ایسی کیا بات ہے جو آسکر ایوارڈز 2019 کو پچھلے سالوں سے مختلف بنائے گی ہم آپ کوبتاتے ہیں۔

امریکی نیٹ ورک اے بی سی نے، جو آسکر ایوارڈز کو براہ راست نشرکرنے کے حقوق رکھتا ہے، اس نے انکشاف کیا ہے کہ اس مرتبہ آسکر ایوارڈز کی تقریب بغیر کسی میزبان کے ہو گی جو مسلسل تین گھنٹے جاری رہے گی۔

تیس سال بعد یہ پہلا موقع ہو گا جب آسکر ایوارڈز کی تقریب بغیر میزبان ہو گی۔

اے بی سی کے انٹرٹینمنٹ چیف کیری بروک نے آسکر پروڈیوسرز کے فیصلے کو دانش مندانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آسکر ایوارڈز سے متعلق غیر یقینی آسکرز کو ہیڈ لائز کی زینت بنائے رکھتی ہے۔

آسکر ایوارڈز 2019 میں جینفرلوپز، کرس ایونز، ڈینئیل کریگ اور دیگر بہت سے ہالی وڈ اسٹارز جگمگائیں گے، تاہم مبصرین آسکر ایوارڈز کی تقریب کی کامیابی کے متعلق یقین سے کچھ نہیں کہہ رہے۔

خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق 2018 میں آسکر ایواڈز دیکھنے والوں میں ریکارڈ کمی آئی تھی۔

سال 2018 میں 26.5 ملین ناظرین نے آسکرز ایوارڈز دیکھے۔ یہ تعداد 2017 کے مقابلے میں 20 فیصد کم تھی۔

اس بار یہ آسکر ایوارڈز کی تقریب 24 فروری کو ہوگی۔

وائس آف امریکہ اردو کی سمارٹ فون ایپ ڈاون لوڈ کریں اور حاصل کریں تازہ تریں خبریں، ان پر تبصرے اور رپورٹیں اپنے موبائل فون پر۔

ڈاون لوڈ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

اینڈرایڈ فون کے لیے:

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.voanews.voaur&hl=en

آئی فون اور آئی پیڈ کے لیے:

https://itunes.apple.com/us/app/%D9%88%DB%8C-%D8%A7%D9%88-%D8%A7%DB%92-%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88/id140518167

5

XS
SM
MD
LG