رسائی کے لنکس

logo-print

پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکی سفیروں کی نامزدگی


رچرڈ اولسن (فائل فوٹو)

پاکستان کے لیے رچرڈ اولسن جب کہ ہمسایہ ملک افغانستان میں جیمز کننگھم کو بطور سفیر نامزد کیا گیا ہے۔

امریکہ کے صدر براک اوباما نے پاکستان اور افغانستان کے لیے نئے سفیروں کی نامزدگی کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کے لیے رچرڈ اولسن جب کہ ہمسایہ ملک افغانستان میں جیمز کننگھم کو بطور سفیر نامزد کیا گیا ہے۔

رچرڈ اولسن اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیر کیمرون منٹر کی جگہ لیں گے۔ اولسن افغانستان میں امریکی سفارت خانے میں ترقیاتی اور معاشی امور کے ڈائریکٹر ہیں۔

کیمرون منٹر نے اس سال مئی میں اٹھارہ ماہ سفیر رہنے کے بعد اس عہدے سے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا تھا۔
XS
SM
MD
LG