رسائی کے لنکس

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی


اظہر علی ںے کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی وجہ سے بنگلہ دیش کے خلاف تمام میچز اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔
اظہر علی ںے کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی وجہ سے بنگلہ دیش کے خلاف تمام میچز اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں نے جمعرات کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کی۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی۔

پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی اور مہمان ٹیم کے کپتان مومن الحق نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کیا۔

بعدازاں دونوں کپتانوں نے الگ الگ پریس کانفرنس بھی کی۔ اظہر علی ںے کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی وجہ سے بنگلہ دیش کے خلاف تمام میچز اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں ابتدا سے ہی حریف ٹیم پر دباؤ ڈالیں اور میچ جیت کر مہمان ٹیم پر برتری حاصل کریں۔

اظہر علی کے بقول، بنگلہ دیش کے خلاف نئے کھلاڑیوں کو وقت دینے کی ضرورت ہے۔ یہی کھلاڑی مستقبل میں پاکستان کو جتوائیں گے۔

جمعے سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ سے متعلق اظہر علی نے کہا کہ راولپنڈی میں ہمشہ سے شائقین بڑی تعداد میں آتے ہیں۔ اس سے قبل سری لنکا کے خلاف میچ میں بھی شائقین بڑی تعداد میں آئے تھے۔

ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم سے متعلق سوال پر اظہر علی نے کہا کہ وہ اچھے کھلاڑی ہیں اور اُنہیں جب بھی موقع ملا وہ پرفارم کرتے ہیں۔

پاکستان میں غیر ملکی ٹیموں کی آمد پر اظہر علی نے کہا کہ غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آمد پر بہت خوشی ہے۔ پی ایس ایل کے تمام میچز بھی پاکستان میں ہو رہے ہیں اور یہ خوش آئند ہے۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچز پر مشتمل سیریز کا باقاعدہ آغاز جمعے سے ہو گا۔ سیریز کا دوسرا میچ پاکستان میں منعقدہ پی ایس ایل کے بعد کراچی میں ہو گا۔

اس سے قبل پاکستان نے تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بنگلہ دیش کو وائٹ واش کیا تھا۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مومن الحق نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمارا فوکس کرکٹ پر ہے۔ کوشش کریں گے اچھا کھیل پیش کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ اپنے کھیل میں بہتری لائیں، ہر ٹیم کا کھلاڑی اُس کی ٹیم کے لیے اہم ہوتا ہے۔ ہم نے پچ کا بغور جائزہ لیا ہے۔ جمعے کو ہی فیصلہ کریں گے پہلے کسے کھلایا جائے۔

پاکستان میں سیکیورٹی صورتِ حال سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مومن الحق نے کہا کہ اچھے کھیل کے لیے پُر امید ہیں پاکستان ہر طرح سے تعاون کر رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG