رسائی کے لنکس

پہلے انٹرنیشنل ٹیسٹ میں 5 یا اس سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بالرز


بلال آصف نے دبئی میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ میں 36 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 10 اکتوبر 2018
بلال آصف نے دبئی میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ میں 36 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 10 اکتوبر 2018

دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلوی اوپنرز نے 142 رنز کا شاندار آغاز دیا تو کسے معلوم تھا کہ میچ میں ایک ایسا موقع بھی آئے گا کہ اگلے 60 رنز کے بدلے مہمان ٹیم کو اپنی دس کی دس وکٹوں سے ہاتھ دھونا پڑیں گے اور پوری ٹیم صرف 202 بنا سکے گی۔

آسٹریلوی ٹیم کو اس حال تک پہنچانے میں مرکزی کردار اپنے کیرئیر کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے رائٹ آرم آف بریک بولر بلال آصف نے ادا کیا۔ انہوں نے صرف 36 رنز دے کر حریف ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ڈیبیو ٹیسٹ میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے گیارہویں بولر بن گئے۔

اس سے قبل عارف بٹ، محمد نذیر، شاہد نذیر، محمد زاہد، شاہد آفریدی، محمد سمیع، شبیر احمد، یاسر عرفات، وہاب ریاض اور سہیل تنویر یہ کار نامہ سرانجام دے چکے ہیں۔

فاسٹ بولر عارف بٹ

رائٹ آرم میڈیم فاسٹ بولر عارف بٹ نے 1964ء میں آسٹریلیا کے خلاف ملبورن کرکٹ گراؤنڈ میں پہلی اننگز میں 89 رنز کے عوض میزبان ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دوسری اننگز میں ایک وکٹ لی۔

اسپن بولر محمد نذیر

رائٹ آرم آف بریک گیند کرانے والے محمد نذیر نے1969ء میں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 99 رنز دے کر 7 کیویں بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی لیکن دوسری اننگز میں کوئی وکٹ نہ لے پائے۔

شاہد نظیر ساوتھ افریقہ کے خلاف میچ میں اپیل کرتے ہوئے۔ 13 جنوری 2007
شاہد نظیر ساوتھ افریقہ کے خلاف میچ میں اپیل کرتے ہوئے۔ 13 جنوری 2007

فاسٹ بولر شاہد نذیر

رائٹ آرم فاسٹ بولر شاہد نذیر نے بھی اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میں عمدہ بولنگ کی اور 1996ء میں زمبابوے کے دورہ پاکستان کے دوران شیخوپورہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 3 5 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ دوسری اننگز میں دو وکٹیں لیں۔

محمد زاہد 1998 میں سہارا کپ کے ایک میچ میں راہول ڈراوڈ کو آوٹ کرنے کے بعد
محمد زاہد 1998 میں سہارا کپ کے ایک میچ میں راہول ڈراوڈ کو آوٹ کرنے کے بعد

فاسٹ بولر محمد زاہد

1996ء ہی میں فاسٹ بولر محمد زاہد نے نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے دوران راول پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 4 اور دوسری اننگز میں 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

شاہد آفریدی
شاہد آفریدی

لیگ بریک بولر شاہد آفریدی

رائٹ آرم لیگ بریک بولر اور آل راؤنڈر شاہدآفریدی نے 1998ء میں آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے دوران کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم سے ٹیسٹ کیرئیر شروعات کیں۔ اس ٹیسٹ کی پہلی ہی اننگز میں انہوں نے 5 وکٹیں لیں لیکن دوسری اننگز میں کوئی وکٹ نہ لے سکے۔

محمد سمیع جنوبی افریقہ کی ٹیم کے خلاف دبئی میں باؤلنگ کر رہے ہیں۔ نومبر 2010
محمد سمیع جنوبی افریقہ کی ٹیم کے خلاف دبئی میں باؤلنگ کر رہے ہیں۔ نومبر 2010

فاسٹ بولر محمد سمیع

رائٹ آرم فاسٹ بولر محمد سمیع نے 2001ء میں دورہ انگلینڈ کے دوران ایڈن پارک میں اپنے پہلے ہی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں تین جبکہ دوسری اننگز میں 5 وکٹیں لیں۔

شبیر احمد ملتان میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں باؤلنگ کر رہے ہیں۔ 2005
شبیر احمد ملتان میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں باؤلنگ کر رہے ہیں۔ 2005

فاسٹ بولر شبیراحمد

2003ء میں بنگلادیش کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا۔ اس دورے میں رائٹ آرم فاسٹ بولر شبیر احمدکو موقع دیا گیا۔ انہوں نے کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 3 اور دوسری اننگز میں 5 وکٹیں لیں۔

یاسر عرفات نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 میچ کے موقع پر ۔2010
یاسر عرفات نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 میچ کے موقع پر ۔2010

فاسٹ بولر یاسر عرفات

رائٹ آرم فاسٹ بولر یاسر عرفات نے 2007ء میں بھارت کے دورے کے دوران چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ سے اپنا کیرئیر شروع کیا اور پہلی اننگز میں پانچ جبکہ دوسری اننگز میں 2 بھارتی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

وہاب ریاض آئی سی سی چیمپیئن شب میں انگلینڈ میں بھارت کے خلاف باؤلنگ کرتے ہوئے۔ جون 2017
وہاب ریاض آئی سی سی چیمپیئن شب میں انگلینڈ میں بھارت کے خلاف باؤلنگ کرتے ہوئے۔ جون 2017

فاسٹ بولر وہاب ریاض

پاکستان کے رائٹ آرم فاسٹ بولر وہاب ریاض نے 2010ء میں انگلینڈ کے خلاف کنگسٹن ،اوول ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پانچ اور دوسری اننگز میں ایک وکٹ لی۔

تنویر احمد ویسٹ انڈیز کی وکٹ لینے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
تنویر احمد ویسٹ انڈیز کی وکٹ لینے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

فاسٹ بولر تنویر احمد

2010ء ہی میں رائٹ آرم فاسٹ بولرتنویر احمد نے ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں اپنا پہلا ٹیسٹ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا اور میچ کی پہلی اننگز میں 6 وکٹیں لیں جبکہ دوسری اننگز میں کوئی وکٹ نہ لے سکے۔

XS
SM
MD
LG