رسائی کے لنکس

مہمند میں3 سکیورٹی اہلکار ہلاک، حکیم اللہ کی ہلاکت کی خبریں، فوج تفتیش کر رہی ہے


جو لوگ کہتے ہیں وہ زندہ نہیں، وہ اس کا ثبوت لائیں: طالبان ترجمان

پاکستانی فوج نے اتوار کے روز کہا ہے کہ وہ طالبان لیڈر حکیم اللہ محسود کے ہلاک ہونے کی خبر کی تصدیق کرنے کے لئے تفتیش کر رہی ہے۔ خبر میں کہا گیا تھا کہ وہ جنوری کے وسط میں امریکی ڈرون حملے میں زخمی ہونے کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔

اس سے پیشتر پاکستان ٹیلی ویژن نے اعلان کیا تھا کہ محسود ہلاک ہوگئے ہیں اور ان کی تدفین ہو چکی ہے۔


ان کی ہلاکت کی خبریں پہلے بھی منظر ِ عام پرآئی تھیں اور جواباً طالبان نے دو صوتی پیغامات کے ذریعے اس خبر کو غلط قرار دیا تھا۔

اب بھی طالبان کے ترجمان نے اس خبر کو مسترد کیا ہے۔ اعظم طارق نے فرانسیسی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ محسود زندہ اور بخیریت ہیں۔ اور یہ کہ میڈیا کی جانب سے ایسی خبروں کا مقصد طالبان کی صفوں میں اختلاف پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ان کے زندہ ہونے کا ثبوت فراہم کیا، جو لوگ کہتے ہیں وہ زندہ نہیں، وہ اس کا ثبوت لائیں۔

XS
SM
MD
LG