رسائی کے لنکس

عید کے موقع پر بلوچی چپل کی مانگ میں اضافہ


عید کے موقع پر بلوچی چپل کی مانگ میں اضافہ
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:23 0:00

عید کے موقع پر بلوچی چپل کی مانگ میں اضافہ

کامران خان بلوچستان کے ضلع خضدار سے عید کے لیے بلوچی چپل خریدنے آئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بلوچوں کی اکثریت اس چپل کی پائیداری اور خوبصورتی کی وجہ سے اسے پہننا پسند کرتے ہیں۔

عید کے موقع پر بلوچستان کے لوگ جو ٹوپیاں اور بلوچی چپل پہنتے ہیں ان کے نام مختلف قبائل کے ناموں سے منسوب کئے گئے ہی۔

کوئٹہ کا پرنس روڈ دیدہ زیب بلوچی چپل کے لیے مشہور ہے ۔۔۔ عید کےموقع پر ان دکانوں پر لوگوں کا رش بڑھ جاتا ہے، بلوچستان کے علاوہ ملک بھرمیں بلوچی چپل کی مانگ زیادہ ہے اس لیے کاریگر سال بھر اس کی تیاری میں مصروف رہتے ہیں۔

کامران خان بلوچستان کے ضلع خضدار سے عید کے لیے بلوچی چپل خریدنے آئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بلوچوں کی اکثریت اس چپل کی پائیداری اور خوبصورتی کی وجہ سے اسے پہننا پسند کرتے ہیں۔

’’ عید کے موقع پر لوگ یہ بلوچی چیل پہنتے ہیں۔۔ ان میں اکثرت بلوچ قوم کی ہے۔۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں مستونگ، قلات، زہری، خضدار اور دوسرےعلاقوں سے لوگ یہاں یہ چپل خریدنے آتے ہیں۔۔ بلوچی چپل نہ ہو تو سمجھ لیں کہ لوگوں کی عید ہی نہیں ہے۔۔۔ بلوچ چپل میں بالاچ کٹ ، مینگل کٹ ، شکاری چپل اور دوسری اقسام شامل ہیں‘‘۔

بلوچستان میں بلوچ اور پشتونوں کی اکثریت شادی کی تقریبات، عید اور دیگر خوشی کے تہواروں پر ہاتھ سے کشیدہ کاری کی گئی ٹوپیاں پہنتے ہیں۔

محمد ہارون یہ ٹوپیاں بلوچستان کے صوبہ سندھ سے متصل اضلاع سے لا کر کوئٹہ میں فروخت کرتے ہیں ان کے مطابق یہاں ٹوپیوں کے نام مختلف قبائل کے ناموں سے منسوب کئے جاتے ہیں بعض لوگ ان ٹوپیوں کو لونگی یا دستار میں استعمال کرتے ہیں۔

’’ یہ ٹو پیاں زیادہ تر سندھ اور بلوچستان میں بنتی ہیں۔۔ اس میں جمالی، بگٹی اورسندھ کی دیگر ٹوپیاں مشہور ہیں یہ ٹوپیاں بلوچستان میں کثرت سے استعمال ہوتی ہیں‘‘۔

بلوچی چپل اور کشیدہ کی گئیں ٹوپیوں کے علاوہ بلوچستان میں مختلف اقسام کی واسکٹس بھی لوگ عید کے دن شوق سے پہنتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG