رسائی کے لنکس

logo-print

پشاور کے مضافات میں مساجد پر بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 74


پشاور کے مضافات میں مساجد پر بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 74

پشاور سے ملحقہ نیم قبائلی علاقے درہ آدم خیل اور پشاور کے مضافات میں سلمان خیل نامی گاؤں کی مساجد میں دو دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد74ہوگئی ہے ۔

ہلاک ہونے والوں میں سے بیشتر کی نمازہ جنازہ ہفتے کے روز ادا کی گئی۔ پشاور اور کوہاٹ کے ہسپتالوں میں زیر علاج زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ایک روز قبل پہلا دھماکہ نماز جمعہ کے دوران درہ آدم خیل کے اخوروال کی جامع مسجد میں ہوا تھا ۔ دوسرا دھماکہ بڈھ بیر کے گاؤں سلیمان خیل میں ہوا تھا۔

XS
SM
MD
LG