رسائی کے لنکس

عمر اکمل پر تین میچوں کی پابندی عائد


فائل
فائل

کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، عمر اکمل ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر لگائے گئے الزامات کو ثابت نہیں کر سکے، جس پر ڈسپلن کی خلاف ورزی پر بورڈ نے ان پر تین میچوں کی پابندی اور دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عمر اکمل پر تین میچوں کی پابندی لگا دی ہے۔

کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، عمر اکمل ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر لگائے گئے الزامات کو ثابت نہیں کر سکے، جس پر ڈسپلن کی خلاف ورزی پر بورڈ نے ان پر تین میچوں کی پابندی اور دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

عمر اکمل نے قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کے الزامات عائد کیے تھے۔ کوچ نے ان کے الزامات کی تردید کی تھی۔ لیکن پاکستان کرکٹ نے اس معاملے پر کمیٹی قائم کی تھی اور عمر اکمل کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے۔ لیکن وہ اپنے جواب سے کمیٹی کو مطمئن نہ کرسکے۔

بیان کے مطابق، پی سی بی کمیٹی کا کہنا ہے کہ عمر اکمل نے سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہیں دو ماہ تک غیر ملکی لیگ کا این او سی بھی جاری نہیں کیا جائے گا۔

عمر اکمل پر جرمانے اور پابندی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ بھاری دل کے ساتھ پابندی اور جرمانہ عائد کرنا پڑا۔

لیکن، اُنھوں نے کہا کہ وہ پُرامید ہیں کہ اس سے مثال قائم ہوگی اور تمام کرکٹرز کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہوگا۔

XS
SM
MD
LG