رسائی کے لنکس

ضمنی انتخابات: پی ایم ایل ن کی لاہور اور جھنگ ، جعفرآباد میں پی پی پی پی اور بہاولنگر میں پی ایم ایل ضیا کی جیت کی اطلاعات


غیرسرکاری نتائج کے مطابق ، پاکستان مسلم لیگ ن نے لاہور سے قومی اسمبلی کی نشست این اے123میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق، پی ایم ایل ن کے امیدوار ملک محمد پرویز نے 45889ووٹ کیے ہیں جب کہ حامد معراج، جِن کا تعلق تحریکِ انصاف سے ہے، اب تہ 9940ووٹ حاصل کیے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ابھی ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

دوسری طرف، غیر حتمی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ 82جھنگ میں مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے امیدوار، اعظم چیلہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار، غضنفر علی سے مقابلہ جیت چکے ہیں۔

اِسی طرح ، پنجاب اسمبلی کے حلقہ 284بہاولنگر سے مسلم لیگ ضیا کے امیدوار شاہد انجم جیت چکے ہیں، جب کہ اُن کے مد مقابل، پیپلز پارٹی کے کاشف نویدگنتی میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔

اُدھر، بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 25جعفرآباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ناصر جمالی کو آزاد امیدوار میر عطا اللہ کے مقابلے میں عددی برتری حاصل ہونے کے باعث کامیابی یقینی لگ رہی ہے۔

یاد رہے کہ بدھ کو قومی اسمبلی کی ایک ،اورپنجاب اور بلوچستان اسمبلیوں کی، بالترتیب دو اور ایک نشستوں کے لیےانتخابات ہوئے۔

XS
SM
MD
LG