رسائی کے لنکس

پاکستان میں فوجی ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 5 ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسکردو کے ہوائی اڈے کے قریب حادثے کا شکار ہونے والا روسی ساختہ ایم آئی سترہ ہیلی کاپٹر آزمائشی پرواز پر تھا۔

شمالی پاکستان میں بدھ کو ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا اور حکام نے اس حادثے میں پانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ شمالی شہر اسکردو کے ہوائی اڈے کے قریب حادثے کا شکار ہونے والا روسی ساختہ ایم آئی سترہ ہیلی کاپٹر آزمائشی پرواز پر تھا۔

مرنے والوں میں پائلٹ، معاون پائلٹ اور عملے کے تین دیگر ارکان شامل ہیں۔
XS
SM
MD
LG