رسائی کے لنکس

جنوبی وزیرستان: بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو فوجی ہلاک


وزیرستان مین بارودی سرنگ کے دھماکے میں ہلاک ہونے والے دو فوجی اہل کار

پاکستان کے قبائلی علاقوں میں جاری شورش کے باعث اس سے قبل بھی کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں جن میں کئی سیکیورٹی اہلکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

پاکستانی فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے ملک کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں اپنے دو اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آپریشن ردالفساد کے تحت جنوبی وزیرستان میں انگوراڈہ کے کے قریب سیکیورٹی حکام ایک سرچ آپریشن کررہے تھے۔ تلاشی کے عمل کے دوران بارودی سرنگ (آئی ای ڈی) کا دھماکہ ہوا جس میں دو اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

ان دونوں اہلکاروں کے نام سپاہی عطاالرحمن اور سپاہی عمران علی بتائے گئے۔ اس کارروائی کے دوران کسی مزید شخص کے زخمی ہونے یا نقصانات کے حوالے سے تفصیل نہیں دی گئی۔

پاکستان کے قبائلی علاقوں میں جاری شورش کے باعث اس سے قبل بھی کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں جن میں کئی سیکیورٹی اہلکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ آئی ای ڈی کے ذریعے سیکیورٹی اہلکاروں کو نقصان پہنچانے کے بھی کئی واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔

پاکستانی فوج نے گذشتہ ہفتے خیبر ایجنسی میں آپریشن مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ خیبرایجنسی میں دہشت گردوں کے تمام ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔

جنوبی وزیرستان کو بھی اگرچہ طویل عرصہ قبل دہشت گردوں سے خالی کروانے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اب بھی بعض چھپے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG