رسائی کے لنکس

اقوام متحدہ کا امن مشن بھارت کا دورہ کرے گا


توقع ہے کہ یہ مشن پاکستان بھارت کے درمیان سرحد پر فائرنگ کے تبادلے سے متعلق معاملات کے علاوہ مشرق وسطیٰ اور افغانستان کے اُمور پر بھاری عہدیداروں سے بات چیت کرے گا۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے بحالی امن کے اعلیٰ عہدیدار ہروی لڈساس جمعہ کو نئی دہلی کا دورہ کر رہے ہیں، جہاں توقع ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحد پر فائرنگ کے تبادلے سے متعلق معاملات کے علاوہ مشرق وسطیٰ اور افغانستان کے اُمور پر عہدیداروں سے بات چیت کریں۔

اقوام متحدہ کے ’پیس کیپنگ آپریشن‘ کے انڈر سیکریٹری مسٹر لڈساس کے ہمراہ ان کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل لیفٹینٹ جنرل مقصد احمد بھی وفد کا حصہ ہیں۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بھی اس دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر لڈساس کے وفد کی بھارتی حکام سے ملاقاتوں میں حال ہی میں نئی دہلی کی طرف سے پاکستان و بھارت کے لیے اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین (یو این ایم او جی آئی پی) کو سرکاری عمارت خالی کرنے کی ہدایت کے معاملے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

یہ دورہ ایک ایسے وقت ہو رہا ہے کہ جب حال ہی میں کشمیر میں لائن آف کنٹرول اور پاک بھارت ورکنگ باؤنڈری پر فائر بندی کی خلاف ورزی کے واقعات سامنے آئے ہیں، جس میں اطلاعات کے مطابق ایک پاکستانی شہری بھی ہلاک ہوا۔

XS
SM
MD
LG