رسائی کے لنکس

ڈاکٹر رتھ فاؤ کا یادگاری سکہ جاری


پاکستان میں جذام کے مرض کے خاتمے کے لئے اپنی زندگی وقف کرنے والی ڈاکٹر رتھ فاؤ کی عظیم خدمات کے اعتراف کے طور پر اسٹیٹ بینک نے اعزازی سکہ جاری کر دیا۔ یہ سکہ اب عوام کے لئے بھی دستیاب ہے۔

ڈاکٹر رتھ کے اعزاز میں50روپے مالیت کے سکے کے اجرا کی تقریب اسٹیٹ بینک کراچی میں ہوئی جس میں گورنر اسٹیٹ بینک، جرمن چانسلر اور قونصل جنرل نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ’’ڈاکٹر رتھ فاؤ نے پاکستان میں کوڑھ کے مریضوں کی خدمت، علاج معالجے اور عوامی شعور بیدار کرنے میں وقف کر دی۔ ان کی انتھک محنتوں کا ثمر ہے کہ پاکستان کوڑھ کے مرض پر قابو پانے والا پہلا ملک بنا‘‘۔

پاکستان سے جزام یا کوڑھ کے مرض کو ختم کرنے کے لئے بے مثال خدمات انجام دینے والی ڈاکٹر رتھ فاؤ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پاکستان پوسٹ بھی یادگاری ٹکٹ جاری کر چکا ہے، جبکہ سول اسپتال کراچی کو بھی ان کے نام سے منسوب کیا جا چکا ہے۔

87 سالہ ڈاکٹر رتھ فاؤ نو ستمبر 1929 کو جرمنی کے شہر لیپ زگ میں پیدا ہوئیں اور 1960 میں 31 سال کی عمر میں پاکستان آئیں۔

ڈاکٹر رتھ فاؤ طویل علالت کے بعد 10 اگست2017 کو انتقال کر گئی تھیں۔

ان کی وصیت کے مطابق، انہیں کراچی کے مسیحی قبرستان میں قومی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

XS
SM
MD
LG