رسائی کے لنکس

بابر کروز میزائل کی رینج اور کارکردگی میں اضافے کا کامیاب تجربہ


بابر کروز میزائل تھری کا تجربہ، فاءل فوٹو
بابر کروز میزائل تھری کا تجربہ، فاءل فوٹو

پاکستان نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز اس نے اپنے بابر کروز میزائل کی رینج میں اضافہ کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

فوج کے ادارے انٹر پبلک سروسز ریلیشنز کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کامیاب تجربے سے ملک کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بابر میزائل ہتھیاروں کے جدید نظام سے لیس ہے اور وہ درستگی کے ساتھ زمین اور سمندر دونوں جگہ اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کی رینج 700 کلومیٹر ہے۔

بابر میزائل پہلی بار سن 2005 میں منظر عام پر لایا گیا تھا اور اس کے بعد سے میزائل میں کئی تبدیلیاں اور اضافے کیے گئے ہیں۔

یہ کم بلندی پر پرواز کرنے والا جدید میزائل ہے جو جی پی ایس کے بغیر بھی انتہائی درستگی کے ساتھ زمین کی سطح اور سمندر میں اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔۔ اور سب سے بڑھ کر یہ کہ یہ دشمن کی نظروں سے پوشیدہ رہنے کی صلاحیت کا بھی حامل ہے۔

ہفتے کے روز میزائل لانچنگ کی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل سٹریٹیجک ڈویژن ، چیئر مین نیشنل انجنیئرنگ اینڈ سائنٹفک کمشن اور دیگر اعلی عہدے دار بھی موجود تھے۔

پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم نے کامیاب تجربے پر سائنس دانوں اور انجنیئرز کو مبارک باد دی ہے۔

XS
SM
MD
LG