رسائی کے لنکس

پاکستان نیوی کا کروز میزائل کا کامیاب تجربہ


پاکستان نیوی کے ایک بحری جہاز سے کروز میزائل کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔
پاکستان نیوی کے ایک بحری جہاز سے کروز میزائل کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔

پاکستان بحریہ کے میزائل کرافٹ پی این یس ہمت نے کروز میزائل’’ حربہ‘‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میزائل کرافٹ پی این یس ہمت نے کروز میزائل’’ حربہ‘‘فائر کیا جس نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ ظفر محمود عباسی بھی موجود تھے جنہوں نے پی این ایس عالمگیر سے اس کامیاب تجربے کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے نیول فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ یہ میزائل سطح آب سے سطح آب پر مار کرنے اور زمینی حملے کی صلاحیت کا حامل ہے اور اسے مکمل طور پر پاکستانی انجنیئرز تیار کیا ہے۔ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ پاک بحریہ کی قابل اعتماد صلاحیت کا مظهر ہے۔

پاکستانی نیوی کا کروز میزائل کا تجربہ
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:39 0:00

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ اندرون ملک دفاعی صلاحیتوں کو مزید فروغ دینے اور بیرونی ممالک پر انحصار کم سے کم کرنے کی ضرورت ہے۔ پاک بحریہ پاکستان کے بحری دفاع اور مفادات کو ہر قیمت پر یقینی بنائے گی۔

پاکستان نے گذشتہ سال ستمبر میں سی کنگ ہیلی کاپٹر سے کھلے سمندر میں اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والے اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ بھی کیا تھا،

پاکستان بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافہ کے لیے پاکستان اور چین کے درمیان گذشتہ سالوں میں تعاون میں اضافہ ہوا ہے اور چین نے پاکستان کو 4 جدید ترین فریگیٹ ایف 22 پی بنا کردیے ہیں۔ پاکستان چین کی مدد سے اپنے جنگی جہازوں کو جدید اسلحہ سے لیس کررہا ہے۔

XS
SM
MD
LG