رسائی کے لنکس

پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے


زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی۔ (فائل فوٹو)
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی۔ (فائل فوٹو)

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

جمعے کی شام تقریباً چار بجکر 39 منٹ پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 210 کلو میٹر تھی جس کا مرکز افغانستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

جن شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ان میں راولپنڈی، مری، ایبٹ آباد، مانسہرہ، باجوڑ، حافظ آباد، سیالکوٹ سمیت گلگت اور دیگر شہر شامل ہیں۔

اس سے قبل بھی مذکورہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاتے رہے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جمعے کو آنے والے زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندو کش میں تھا۔

زلزلہ پیما مرکز نے یہ بھی بتایا کہ زلزلے کا مرکز زمین میں 210 کلو میٹر کی گہرائی پر تھا۔

دوسری جانب پاکستان کے ہنگامی امداد کے ادارے نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق زلزلے سے فوری طور پر کسی بڑے نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں۔

XS
SM
MD
LG