رسائی کے لنکس

سری لنکا کے خلاف ٹی 20 میچوں کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان


کنور رحمان خاں
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بورڈ نے سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے سولہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔

ٹیم کا اعلان سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق نے کیا۔ جن میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور کارکردگی کو مد نظر رکھا گیا ہے۔

سولہ رکنی رکنی اسکواڈ میں کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، احمد شہزاد، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، عامر یامین، رمان رئیس، عثمان شنواری اور عمر یامین شامل ہیں۔

فاسٹ بولر محمد عامر کا چناؤ ان کی فٹنس سے مشروط رکھا گیا ہے۔

پاکستان سری لنکا کے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 26 اکتوبر سے 29 اکتوبر2017 کے درمیان کھیلی جائے گی۔

تین میچوں میں سے دو میچ متحدہ عرب امارات جبکہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG