رسائی کے لنکس

پاکستان کا شام کی صورت حال پر تشویش کا اظہار


نقشے میں ان مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں امریکی اتحادی فورسز نے میزائل حملے کیے۔ 14 اپریل 2018
نقشے میں ان مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں امریکی اتحادی فورسز نے میزائل حملے کیے۔ 14 اپریل 2018

پاکستان کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمیں شام کی صورت حال پر گہری تشویش ہےاور ہم تمام فریقوں سے یہ اپیل کرتے ہیں وہ اایسے اقدامات سے اجتناب کریں جو قوام متحدہ کے چارٹر کے خلاف ہوں۔

پاکستان نے کسی بھی جانب سے کسی بھی جگہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حقائق تک پہنچنے کے لیے شفاف اور فوری تحقیقات کی ضرورت ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت ہمارے احساسات و جذبات شام کے عوام کے ساتھ ہیں جنہیں ملک میں جاری افراتفری اور شورش سے نقصان پہنچ رہا ہے۔

ہمیں توقع ہے کہ تمام فریق شام کے عوام کی تکالیف کے خاتمے کے لیے کسی فوری حل پر پہنچنے کے لیے کام کریں گے۔

اگرچہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کی حکومتوں نے شام پر میزائل حملوں کی حمایت کی ہے لیکن ان ملکوں میں عوامی ردعمل زیادہ تر میزائل حملوں کے خلاف رہا۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں لوگوں نے حملوں پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ۔ بیروت میں عوامی ردعمل ملا جلا تھا۔

ترکی میں بھی عوام نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔

XS
SM
MD
LG