رسائی کے لنکس

سجاد علی، مہوش حیات، ریما اور شبیر جان کے لئے سول ایوارڈز


مہوش حیات
مہوش حیات

پاکستان کی حکومت ہر سال مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر سول اعزازات سے نوازتی ہے۔

ان اعزازات میں ’ستارہ امتیاز‘، ’صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی‘ اور ’تمغہ امتیاز‘ وغیرہ شامل ہیں۔

اعزازات کے لئے شخصیات کے ناموں کی منظوری صدر پاکستان کی جانب سے دی جاتی ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق سال 2019 کے لئے صدر عارف علوی نے جن ناموں کی منظوری دی ہے وہ نیچے درج ہیں، تاہم یہ اعزازت ’یوم پاکستان ‘ کے موقع پر 23 مارچ کو ہونے والی تقریب میں دیئے جائیں گے ۔

سجاد علی
سجاد علی

صدر عارف علوی کی جانب سے ’ستارہ امتیاز‘ کے لئے جن فنکاروں کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے ان میں گلوکاری کے لئے سجاد علی، پلے بیک سنگنگ کے لئے منیر حسین مرحوم اور فن گائیکی کے لئے عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی شامل ہیں۔

شبیر جان
شبیر جان

صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی ‘ کے لئے ڈرامہ، تھیٹر اور فلمی اداکاری کے شعبے سے اداکار شبیر جان اور ٹی وی ،ریڈیو ،تھیٹر میں مزاحیہ اداکاری کے لئے افتخار احمد ٹھاکر کو چنا گیا ہے جبکہ نیوز کاسٹر / اینکر پرسن کا سول اعزاز عشرت فاطمہ کو دیا جائے گا۔

ریما خان
ریما خان

فلموں میں نمایاں کارکردگی کے لیے ریما خان اور اداکاری و ہدایت کاری کی مہارت کے اعتراف کے طور پر ناصر ادیب کے نام کی منظوری دی گئی ہے۔

جن شخصیات کو ’تمغہ امتیاز‘ سے نوازا جائے گا ان میں فن نعت خوانی کےلئے سید صبیح الدین رحمانی، ٹی وی ایکٹریس کے لئے مہوش حیات اور ساز نواز کے طور پر سردار علی تکار کو منتخب کیا گیا ہے۔ سردار علی تکار کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے ۔

XS
SM
MD
LG