رسائی کے لنکس

بیت اللحم میں کرسمس کا جشن، خوشی اور احتجاج


چرچ آف دی نیٹوٹی
چرچ آف دی نیٹوٹی

فلسطینیوں کی جانب سے مغربی کنارے کے شہر، بیت اللحم میں کرسمس منانے کی تیاریاں زوروں پر ہیں، جو عیسیٰ (علیہ السلام) کی جائے پیدائش کی تاریخی زیارت ہے۔

اتوار کو خوشی کی تقریبات ایسے وقت منعقد ہو رہی ہیں جب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

'چرچ آف دِی نیٹوٹی' میں نصف رات منعقد ہونے والی عبادت سے کچھ ہی لمحات قبل ویٹیکن حکام نے یروشلم کی جانب سے اسرائیلی فوجی چوکی پار کی۔

اِس موقعے پر 'مینجر اسکوائر' میں مقامی اور غیر ملکی سیاح سینکڑوں کی تعداد میں جمع تھے، ایسے میں جب کرسمس ٹری کے سامنے سے بین باجوں کے قافلے میں فلسطینی اسکائوٹس نے پریڈ میں حصہ لیا۔

اس سال جشن کے موقع پر ٹرمپ کے یروشلم کے اعلان کے خلاف بینر آویزاں تھے جن پر احتجاجی نعرے تحریر تھے۔

میئر، اینٹن سلمان نے اس توقع کا اظہار کیا کہ اس سال کرسمس کو خصوصی جشن کے طور پر منایا جائے گا ''چونکہ ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم لوگ بہتر زندگی کے حقدار ہیں، آزادی کے مستحق ہیں، آزادی کے اہل ہیں، ہمیں حق ہے کہ یروشلم ہمارا دارالحکومت بنے''۔

XS
SM
MD
LG