رسائی کے لنکس

پاپووا نیو گنی: جیل توڑنے میں 'ملوث' 17 قیدی ہلاک


آسٹریلیا پناہ کے متلاشیوں کو اس ملک کی جیلوں میں رکھتا ہے (فائل فوٹو)
آسٹریلیا پناہ کے متلاشیوں کو اس ملک کی جیلوں میں رکھتا ہے (فائل فوٹو)

پاپووا نیو گنی میں حکام نے فائرنگ کر کے جیل توڑنے میں مبینہ طور پر ملوث 17 قیدیوں کو ہلاک کر دیا ہے جس کے بعد ملک میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں والی جیلوں سے متعلق تحقیقات نے بھی زور پکڑ لیا ہے۔

بحرالکاہل کے جنوبی خطے میں واقع اس ملک میں آسٹریلیا بھی اپنے ہاں پناہ لے متلاشیوں کو ان ہی جیلوں میں رکھتا ہے۔

ملک کے شمالی ساحلی شہر لائی کی بوئمو جیل سے فرار ہونے والے پچاس قیدی اب بھی مفرور ہیں اور پولیس نے اپنے فیس بک پیج پر لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ کار چوری اور گھروں میں ڈکیتیوں کی وارداتیں ہو سکتی ہیں۔

حکام کے مطابق ان مفرور قیدیوں میں خطرناک ملزمان بھی شامل ہیں جس کی وجہ سے شہر میں سنگین جرائم کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جیل سے جمعہ کو 70 سے زائد قیدیوں نے فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔

اخباروں 'دو پوسٹ کوریئر' اور 'دی نیشنل' نے خبر دی کہ 17 قیدیوں کو ہلاک اور تین کو دوبارہ گرفتار کیا گیا جب کہ 57 اب بھی مفرور ہیں۔

گزشتہ تین سالوں میں بوئمو کی جیل توڑنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں پاپووا نیو گنی کی جیلوں سے متعلق تواتر سے تحقیقات کا مطالبہ کرتی آئی ہیں جہاں ان کے مطابق گنجائش سے زیادہ قیدیوں کو رکھا جاتا ہے اور ان کے طبی سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں اور مبینہ طور پر قیدیوں کی عدالتی کارروائیوں میں بھی تاخیر کی جاتی ہے۔

گزشتہ سال فروری میں تیس سے زائد قیدیوں نے بوئمو جیل کے محافظوں پر حملہ کر دیا تھا اور اس دوران 11 قیدی مارے گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG